Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, ستمبر 29, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • منتخب اضلاع میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم کامیابی سے اختتام پذیر
    • نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے پر توجہ دے رہے ہیں، وفاقی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ
    • ٹانک میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ،گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کرلی
    • پاکستان کا افغان طالبان کے الزامات پر سخت ردعمل، دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
    • خیبر:پولیس اور سمگلروں کے درمیان فائرنگ، ایس ایچ او ریاض حسین شہید، دو سمگلر گرفتار
    • بانی پی ٹی آئی نے سہیل آفریدی کو وزيراعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی ہدایت نہیں کی، بیرسٹر گوہر
    • کوہاٹ پولیس لائنز دھماکے سے متعلق سی ٹی ڈی کی تحقیقات جاری
    • وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے وفاقی حکومت کو لانگ مارچ سے قبل مذاکرات کی پیشکش کردی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » وزیرداخلہ محسن نقوی کا حوالہ ہنڈی مافیا کےخلاف کریک ڈاؤن کا حکم
    اہم خبریں جولائی 8, 2025

    وزیرداخلہ محسن نقوی کا حوالہ ہنڈی مافیا کےخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

    Facebook Twitter Email
    Interior Minister Mohsin Naqvi orders crackdown on hundi mafia
    وزیر داخلہ نے نان کسٹم مصنوعات کے خلاف بھرپور کارروائی اور 5 ہزار سے زائد ڈالر بیرون ملک لے کر جانے والے مسافروں کے خلاف سخت ایکشن کا حکم دیدیا ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے  حوالہ ہنڈی مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ اس میں ملوث بڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالا جائے، کسی کا دباؤ قبول کیے بغیر مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے ۔

    ایف آئی اے کراچی زون میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر محسن نقوی نے کہا کہ حوالہ ہنڈی میں ملوث بڑے بڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالا جائے، کوئی بھی دباؤ قبول کیے بغیر مافیا کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے ۔

    انہوں نے کہا کہ کسی کا دباؤ قبول کیے بغیر مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے، انہوں نے بھکاریوں کو بیرون ملک بھجوانے والے ایجنٹ مافیا کی  سرکوبی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بھکاری مافیا پاکستان کے امیج کو خراب کر رہا ہے، ایجنٹس کے خلاف بلاامتیاز ایکشن نظر آنا چاہیے، مفرور ایجنٹس کو دیگر صوبوں کے تعاون سے گرفتار کیا جائے ۔

    محسن نقوی نے کہا کہ  بیرون ملک سے ڈی پورٹ ہوکر آنے والے بھکاریوں کی گرفتاری یقینی بنائی جائے، جعلی ادویات کا کاروبار کسی صورت برداشت نہیں۔  جعلی ادویات کے مکروہ دھندے ملوث لوگوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔  جعلی ادویات کے کاروبار میں ملوث لوگوں کی اصل جگہ جیل ہے ۔

    انہوں نے نان کسٹم مصنوعات کے خلاف بھرپور کارروائی کا حکم  دیا اور ہدایت کی کہ 5 ہزار سے زائد ڈالر بیرون ملک لے کر جانے والے مسافروں کے خلاف سخت ایکشن  لیا جائے، علاوہ ازیں ایسے مسافروں کے خلاف قانون کے مطابق بھرپور کارروائی کی جائے ۔

    اس موقع پر ڈائریکٹر کراچی زون نعمان صدیق نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو بریفنگ دی اور ایف آئی اے کراچی زون کی کارکردگی اور ایشوز سے متعلق آگاہ کیا گیا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleاسرائیلی وزیراعظم کا فلسطین میں دو ریاستی حل سے انکار
    Next Article چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ عتیق شاہ نے اپنے عہدہ کا حلف اٹھا لیا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    منتخب اضلاع میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم کامیابی سے اختتام پذیر

    ستمبر 28, 2026

    نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے پر توجہ دے رہے ہیں، وفاقی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ

    ستمبر 28, 2026

    ٹانک میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ،گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کرلی

    ستمبر 28, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    منتخب اضلاع میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم کامیابی سے اختتام پذیر

    ستمبر 28, 2026

    نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے پر توجہ دے رہے ہیں، وفاقی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ

    ستمبر 28, 2026

    ٹانک میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ،گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کرلی

    ستمبر 28, 2026

    پاکستان کا افغان طالبان کے الزامات پر سخت ردعمل، دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

    ستمبر 27, 2026

    خیبر:پولیس اور سمگلروں کے درمیان فائرنگ، ایس ایچ او ریاض حسین شہید، دو سمگلر گرفتار

    ستمبر 27, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.