Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اتوار, دسمبر 28, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • قلات میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک
    • انتخابات کے جلد انعقاد کا امکان نہیں، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری
    • کرک کے سرحدی پہاڑی علاقوں میں پولیس کا بڑا آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک
    • ہم امریکہ، اسرائیل اور یورپ کے ساتھ حالت جنگ میں ہیں، صدر مسعود پزشکیان
    • ‏کابل میں افغان طالبان کے سینئر انٹیلی جنس اہلکار مولوی نعمان غزنوی جاں بحق
    • سری لنکا کیخلاف سیریز کیلئے پاکستانی 15 رکنی سکواڈ کا اعلان
    • اسلام آباد سے مری تک ایئر ٹیکسی سروس کا آغاز
    • اسرائیل نے صومالی لینڈ کو آزاد ریاست تسلیم کر کے نیا تنازع کھڑا کر دیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    • ادب
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پاکستان سمیت دنیا بھر میں محنت کشوں کا عالمی دن منایا گیا
    اہم خبریں

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں محنت کشوں کا عالمی دن منایا گیا

    مئی 1, 2025Updated:مئی 1, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    International Workers' Day is being celebrated today across the world, including Pakistan.
    ملک میں افرادی قوت کے تحفظ کے لیے اہم قانون سازی اور انتظامی اصلاحات کی گئی ہیں، وزیراعظم
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں یکم مئی کو محنت کشوں کا عالمی دن منایا گیا جب کہ مختلف شہروں میں مزدور اپنا اور بچوں کا پیٹ پالنے کے لیے دیہاڑی کی تلاش میں سرگرداں ہیں ۔

     یومِ مزدور کی مناسبت سے ملک سمیت دنیا بھر میں محنت کشوں سے اظہار یکجہتی اور ان کے حقوق  کے لیے خاص دن منایا جا رہا ہے، تاہم مہنگائی، بے روزگاری اور کم اجرت کے مسائل نے مزدوروں کو آج بھی دیہاڑی کی تلاش پر مجبور کر رکھا ہے ۔

    محنت کشوں کی بڑی تعداد یومِ مزدور کے دن بھی آرام کے بجائے روزگار کی تلاش میں مصروف ہے، پاکستان میں یوم مزدور قومی سطح پر پہلی بار 1973 میں منایا گیا، جب ذوالفقار علی بھٹو کے دور حکومت میں اس دن کو باضابطہ طور پر تسلیم کیا گیا۔ آج کے دن ملک بھر میں مختلف تقریبات، سیمینارز، کانفرنسز اور ریلیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے ۔

    یوم مزدور کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے محنت کشوں کے لیے خصوصی پیغامات جاری کیے ہیں ۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی محنت کش افرادی قوت کے محفوظ، صحت مند اور باوقار مستقبل کے عزم کو دُہراتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزدوروں کے بنیادی حقوق کا تحفظ آئین پاکستان میں شامل ہے۔ ملک میں افرادی قوت کے تحفظ کے لیے اہم قانون سازی اور انتظامی اصلاحات کی گئی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان نے جبری مشقت کے خاتمے اور میری ٹائم لیبر کنونشن کے پروٹوکول 2014 کی توثیق کی ہے۔  ملک بھر میں ہر مزدور اب قومی پیشہ ورانہ تحفظ و صحت کی پالیسی سے مستفید ہو رہا ہے، وزیراعظم نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے اپیل کی کہ وہ مزدوروں کے حقوق کے فروغ اور باوقار روزگار کے مواقع کی فراہمی میں کردار ادا کریں ۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یوم مزدور پر پیغام میں محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ یکم مئی قربانی، ہمت اور جدوجہد کا دن ہے، جو ہمیں مزدوروں کی اہمیت یاد دلاتا ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ محنت کش رزق حلال کما کر معیشت کو مضبوط کرتے ہیں۔ ملک کی پائیدار ترقی محنتی اور پُرعزم افرادی قوت کی مرہون منت ہے۔ حکومت مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اقدامات جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleیوم مزدور، محنت کی عظمت کا دن
    Next Article کوئی مزدور کسی کا غلام نہیں ہوتا،انصاف تو اللہ کا کام ہے جج صرف فیصلہ کرتے ہیں، جسټس جمال مندوخيل
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    قلات میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

    دسمبر 28, 2025

    انتخابات کے جلد انعقاد کا امکان نہیں، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری

    دسمبر 28, 2025

    کرک کے سرحدی پہاڑی علاقوں میں پولیس کا بڑا آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک

    دسمبر 28, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    قلات میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

    دسمبر 28, 2025

    انتخابات کے جلد انعقاد کا امکان نہیں، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری

    دسمبر 28, 2025

    کرک کے سرحدی پہاڑی علاقوں میں پولیس کا بڑا آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک

    دسمبر 28, 2025

    ہم امریکہ، اسرائیل اور یورپ کے ساتھ حالت جنگ میں ہیں، صدر مسعود پزشکیان

    دسمبر 28, 2025

    ‏کابل میں افغان طالبان کے سینئر انٹیلی جنس اہلکار مولوی نعمان غزنوی جاں بحق

    دسمبر 28, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.