پاکستان سمیت کئی ممالک میں انٹرنیٹ سروس تعطل کا شکار ہے۔فنی خرابی کی وجہ سے پاکستان بشمول دنیا کے مختلف ممالک میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور تعطل کا شکار ہے۔
انٹرنیٹ سروس معطل ہونے سے کئی ممالک میں بڑے پیمانے پر آئی ٹی سسٹم، ائیر لائنز ،ائیر پورٹس اور میڈیا آﺅٹ لیٹس میں کام شدید متاثر ہوا ہے۔مخلتف نیوز رپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں مائیکرو سوفٹ کے سسٹم میں بہت بڑے پیمانے پر خرابیاں پیدا ہوگئیں ہیں۔برطانیہ کےنشریاتی ادارے”سکائے نیوز “کی سروسز معطل ہوگئیں۔بی بی سی کی ویب سائیٹ بھی بارباربندش کا شکار ہونے لگی۔امریکی ایئرلائنز نے بھی تمام پروازیں روک دی ہیں.