Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, اکتوبر 8, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان کے دستے کئی دہائیوں سے سعودی عرب میں متعین ہیں، ترجمان پاک فوج
    • گزشتہ ڈھائی برس میں پاکستان نے معاشی استحکام کے حصول میں نمایاں پیش رفت کی، محمد اورنگزیب
    • پاک بحریہ کے سمندر میں 2 بڑے آپریشنز، 96 ملین ڈالر کی منشیات ضبط
    • پاکستان کا مقامی طور پر تیادہ کردہ فتح 4 کروز میزائل کے ایکسٹینڈڈ ورژن کا کامیاب تجربہ
    • وزیراعظم شہبازشریف نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف کو مذاکرات کی پیشکش کردی
    • ایران اور امریکہ مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس
    • ڈی آئی خان میں فائرنگ کے مختلف واقعات، ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید
    • گندم مینجمنٹ کمیٹی کا پہلا اعلیٰ سطحی اجلاس، کسانوں کے مفادات کے تحفظ پر زور
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ایران کا ایٹمی پروگرام تباہ کردیا گیا،امریکہ کا دعویٰ
    اہم خبریں جون 22, 2025

    ایران کا ایٹمی پروگرام تباہ کردیا گیا،امریکہ کا دعویٰ

    Facebook Twitter Email
    US Destroys Iran Nuclear Program
    Operation Midnight Hammer Revealed
    Share
    Facebook Twitter Email

    امریکی وزیردفاع پیٹ ہیگسیتھ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے ایران کا ایٹمی پروگرام مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے جوابی کارروائی کی تو امریکہ اس سے بھی زیادہ سخت جواب دے گا جیسا کہ گزشتہ رات دیا گیا۔

    پیٹ ہیگسیتھ نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین کے ہمراہ ایک بریفنگ میں کہا، "ہم نے بارہا واضح کیا ہے کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اگر ایران نے حملہ کیا تو ہمارا ردعمل نہایت شدید ہوگا۔”

    انہوں نے مزید کہا کہ کارروائی کا مقصد ایران میں حکومت کی تبدیلی نہیں تھا بلکہ فردو کی جوہری تنصیبات ہمارا بنیادی ہدف تھیں، اور ہم نے مطلوبہ نتائج حاصل کر لیے ہیں۔

    جنرل ڈین کین نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات صدر کی ہدایت پر ’آپریشن مڈنائٹ ہیمر‘ لانچ کیا گیا، جس کے دوران ایران کی تین جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی دفاعی نظام امریکی طیاروں کو پہچاننے میں ناکام رہا۔

    ان کے مطابق اس آپریشن میں دو مقامات پر 14 میسیو آرڈیننس بم استعمال کیے گئے، جبکہ اصفہان کی تنصیبات پر دو درجن سے زائد ٹام ہاک میزائل داغے گئے۔

    جنرل کین نے بتایا کہ ’آپریشن مڈنائٹ ہیمر‘ میں 145 امریکی طیارے اور آبدوزیں شامل تھیں، جبکہ سات B-2 بمبار طیاروں نے بھی اس کارروائی میں حصہ لیا۔ ایرانی وقت کے مطابق رات 2 بج کر 40 منٹ پر فردو کی تنصیبات پر حملہ کیا گیا، جس میں کمیونیکیشن کا کم سے کم استعمال کیا گیا تاکہ خفیہ حکمت عملی برقرار رکھی جا سکے۔ اسٹرائیک پیکیج کو مختلف کمانڈ سینٹرز کی مدد حاصل تھی۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleاسپیکر قومی اسمبلی کا حیران کن اقدام، اراکین کی تنخواہوں میں اضافے کے باوجود 3 ارب واپس کر دیے
    Next Article ایران کا اسرائیل پر پہلی بار تھرڈ جنریشن خیبر شکن میزائل کا حملہ
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پاکستان کے دستے کئی دہائیوں سے سعودی عرب میں متعین ہیں، ترجمان پاک فوج

    اکتوبر 7, 2026

    گزشتہ ڈھائی برس میں پاکستان نے معاشی استحکام کے حصول میں نمایاں پیش رفت کی، محمد اورنگزیب

    اکتوبر 7, 2026

    پاک بحریہ کے سمندر میں 2 بڑے آپریشنز، 96 ملین ڈالر کی منشیات ضبط

    اکتوبر 7, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پاکستان کے دستے کئی دہائیوں سے سعودی عرب میں متعین ہیں، ترجمان پاک فوج

    اکتوبر 7, 2026

    گزشتہ ڈھائی برس میں پاکستان نے معاشی استحکام کے حصول میں نمایاں پیش رفت کی، محمد اورنگزیب

    اکتوبر 7, 2026

    پاک بحریہ کے سمندر میں 2 بڑے آپریشنز، 96 ملین ڈالر کی منشیات ضبط

    اکتوبر 7, 2026

    پاکستان کا مقامی طور پر تیادہ کردہ فتح 4 کروز میزائل کے ایکسٹینڈڈ ورژن کا کامیاب تجربہ

    اکتوبر 6, 2026

    وزیراعظم شہبازشریف نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف کو مذاکرات کی پیشکش کردی

    اکتوبر 6, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.