Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, ستمبر 10, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبر پختونخوا حکومت نے کم سے کم اجرت 40 ہزار روپے مقرر کر دی
    • پنجاب میں سیلاب کی صورتحال برقرار،جاں بحق افراد کی تعداد 76 ہوگئی، 42 لاکھ سے زائد افراد متاثر
    • زخمی سپاہی کو بچانے اور خود آگے بڑھ کر شہادت کا عظیم رتبہ پانے والے میجر عدنان شہید
    • اسرائیلی حملہ ریاستی دہشت گردی ہے، محض مذمت پر اکتفا نہیں کرینگے بھرپور ردعمل دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں، قطری وزیراعظم
    • شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے وارنٹ گرفتاری جاری
    • ایشیا کپ، افتتاحی میچ میں افغانستان نے ہانگ کانگ کو 94 رنز سے ہرادیا
    • ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں کمی، نوٹیفکیشن جاری
    • اسرائیلی حملہ اشتعال انگیز اور قطر کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے،پاکستان کا سخت ردعمل
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ایران کے اسرائیل پر میزائل حملے جاری، 10 اسرائیلی ہلاک، 200 سے زائد زخمی
    بین الاقوامی

    ایران کے اسرائیل پر میزائل حملے جاری، 10 اسرائیلی ہلاک، 200 سے زائد زخمی

    جون 15, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Iran's missile attacks on Israel continue, 10 Israelis killed, more than 200 injured
    ایران کے تازہ حملوں کے بعد اسرائیلی کے متعدد شہروں میں سائرن بجادیے گئے ہیں ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    ایران کی جانب سے اسرائیل پر تابڑ توڑ حملے جاری ہیں، جس کے بعد کئی اسرائیلی شہر سائرن کی آوازوں سے گونج اٹھے، حیفہ شہر میں کیے گئے حملوں کے نتیجے میں 10 اسرائیلی ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں ۔

    ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے کی تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران نے اسرائیل کے خلاف دوبارہ سے حملوں کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

    رپورٹ کے مطابق ایران نے اسرائیل پر 100 میزائل داغ دیے، جب کہ ہائیپر سانک اور بیلسٹک میزائلوں کے ٹکرانے پر اسرائیلی شہر حیفہ میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں ۔

    ایران کے تازہ حملے کے بعد اسرائیلی کے متعدد شہروں میں سائرن بجادیے گئے جب کہ صہیونی فوج نے شہریوں کو ہدایت دی ہیں کہ وہ محفوظ ٹھکانوں سے باہر نہ نکلیں ۔

    اسرائیلی میڈیا نے ابتدائی رپورٹس میں بتایا ہے کہ ایرانی میزائلوں نے شمالی ساحلی شہر حیفہ اور پڑوسی قصبے تامر کو نشانہ بنایا ہے ۔

    ٹائمز آف اسرائیل نے بھی تصدیق کی ہے کہ ایران کے میزائل حملوں میں 10 اسرائیلی ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے ۔

    ایک ایرانی بیلسٹک میزائل حیفہ کے مشرق میں شمالی شہر تامرا میں ایک 2 منزلہ عمارت سے ٹکرایا، جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر صرف ایک شہری کی ہلاکت کی خبر آئی تھی جو بعد ازاں 4 تک پہنچ گئی اور ان حملوں میں 13 زخمی بھی ہوئے ہیں۔ بیت یام میں ایرانی میزائل حملے کے نتیجے میں 6 اسرائیلی ہلاک ہوگئے جبکہ کم ازکم 7 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے، چینل 12 کے مطابق رات بھر ایرانی میزائل حملوں میں 200 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ۔

    ایران کے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی (آئی آر جی سی) نے کہا ہے کہ اس کی ایرو اسپیس فورس نے اسرائیل پر میزائلوں اور ڈرونز کا ایک بڑا حملہ کیا ہے، جو فوجی آپریشن ’وعدہ صادق تھری‘ کا حصہ ہے ۔

    پاسداران انقلاب کی جانب سے ٹیلی گرام پر جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ یہ حملے اسرائیلی حملوں کے جواب میں کیے گئے ہیں، جس میں ڈرون حملے بھی کیے گئے ہیں، حملوں کے بعد حیفہ آئل ریفائنری میں آگ لگ گئی ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleآج پوری اسلامی دنیا ایران کی سپورٹ میں متحد ہے، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان
    Next Article ایران اسرائیل جنگ: ڈولتا ہوا عالمی توازن
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    خیبر پختونخوا حکومت نے کم سے کم اجرت 40 ہزار روپے مقرر کر دی

    ستمبر 10, 2025

    زخمی سپاہی کو بچانے اور خود آگے بڑھ کر شہادت کا عظیم رتبہ پانے والے میجر عدنان شہید

    ستمبر 10, 2025

    اسرائیلی حملہ ریاستی دہشت گردی ہے، محض مذمت پر اکتفا نہیں کرینگے بھرپور ردعمل دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں، قطری وزیراعظم

    ستمبر 10, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبر پختونخوا حکومت نے کم سے کم اجرت 40 ہزار روپے مقرر کر دی

    ستمبر 10, 2025

    پنجاب میں سیلاب کی صورتحال برقرار،جاں بحق افراد کی تعداد 76 ہوگئی، 42 لاکھ سے زائد افراد متاثر

    ستمبر 10, 2025

    زخمی سپاہی کو بچانے اور خود آگے بڑھ کر شہادت کا عظیم رتبہ پانے والے میجر عدنان شہید

    ستمبر 10, 2025

    اسرائیلی حملہ ریاستی دہشت گردی ہے، محض مذمت پر اکتفا نہیں کرینگے بھرپور ردعمل دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں، قطری وزیراعظم

    ستمبر 10, 2025

    شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے وارنٹ گرفتاری جاری

    ستمبر 10, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.