Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, دسمبر 19, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر حملہ ناکام، 4 دہشتگرد ہلاک، 4 جوان شہید، 15 افراد زخمی
    • 9 مئی حملے، پی ٹی آئی پنجاب کے اہم رہنماوں کو 10، 10 سال قید سزا، شاہ محمود بری
    • انڈر 19 ایشیا کپ، پاکستان اور بھارت نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
    • خواخے او اینگور نے مجھے قابل ذکر مقبولیت بخشی فہمید خان کی ڈائریکشن سے بہت کچھ سیکھآ۔  بی بی شیرینے
    • افسر خان لالہ سے میری دوستی شوبز کی دنیا تک محدود کبھی نہیں رھی۔۔ منظور خان۔
    • خیبر نے21 سال پشتونوں کی عظمت رفتہ کو عالمی سطح پہ موثر انداز میں اجاگر کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر احمد علی عاجز
    • اداکارہ نیلی نے کتنی شادیاں کیں اور آجکل کہاں ہیں ۔۔۔ ؟ نامور لکھاری ناصر ادیب کے انکشافات۔۔۔
    • پاکستان پہلگام واقعےمیں ملوث نہیں تھا، بھارت نے عالمی قانون توڑا، اقوام متحدہ نے بھارت سے جواب طلب کرلیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » اگر کوئی لیڈر یا ٹولہ اپنی فوج پر حملہ آور ہو تو اس سے کوئی بات چیت نہیں کرے گا: ترجمان پاک فوج
    اہم خبریں

    اگر کوئی لیڈر یا ٹولہ اپنی فوج پر حملہ آور ہو تو اس سے کوئی بات چیت نہیں کرے گا: ترجمان پاک فوج

    مئی 7, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    ISPR Press Conferrence on 9 May
    Share
    Facebook Twitter Email

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف  نے کہا ہے کہ اگر کوئی لیڈر یا ٹولہ اپنی فوج پر حملہ آور ہو تو اس سے کوئی بات چیت نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ  9 مئی کوئی ڈھکی چھپی چیز نہیں، جزا و سزا پر یقین رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ 9 مئی کے ملزمان کو قانون و آئین کے مطابق سزا دیں اور جلد سے جلد دیں۔

    راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ خطے میں دہشتگردی کے خلاف سب سے اہم کردار پاکستان کا رہا ہے، پاکستان دہشتگردی کے نیٹ ورک کو ختم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑےگا، دہشتگردوں کے خلاف ہر ممکن حد تک جائیں گے، دہشتگردی جیسے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھیکنے کو تیار ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ افغان سرزمین استعمال کرکے ٹی ٹی پی کارروائی کررہی ہے، حالیہ دہشتگردی کے تانے بانے افغانستان میں ملتے ہیں۔

    میجر جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کی اولین ترجیح ملک میں امن و امان کا قیام ہے، ہم دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کی سرکوبی کے لیے ہر حد تک جائیں گے، پاکستان دہشتگردی کے خلاف نبرد آزما ہے، پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف طویل جنگ لڑی ہے۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان کی چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملے میں جوان شہید ہوئے، ناکام دہشتگردکارروائیاں ثبوت ہے کہ سکیورٹی فورسزدشمن کے عزائم ناکام بنا رہی ہیں، 26 مارچ کو ایک اندوہناک واقعہ پیش آیا اس کا سرا افغان شہری تک گیا، داسو ڈیم حملے کی منصوبہ بندی افغانستان سے کی گئی، داسو ڈیم حملے کا خود کش حملہ آور افغان تھا، حالیہ حملوں میں ملوث دہشتگرد افغان شہری ہیں، دہشتگردوں کو کٹہرے میں لانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، آرمی چیف کہہ چکے ہیں پاکستان میں دہشتگردوں کیلیے کوئی جگہ نہیں۔

    سانحہ 9 مئی سے متعلق میجر جنرل احمد شریف نے کہا کہ 9 مئی صرف افواج پاکستان کا مقدمہ نہیں، یہ پورے پاکستان کے عوام کا مقدمہ ہے، کسی بھی ملک میں اس کی فوج پر حملہ کرایاجائے، شہیدوں ی علامات کی تضحیک کی جائے، بانی کے گھر کو جلایا جائے،  عوام اورفوج میں نفرت پیدا کی جائے  یہ جو لوگ کرارہے ہیں اور کررہے ہیں ان کو کیفر کردار تک نہ پہنچایا جائے، کسی بھی ملک میں ایسا ہو تو وہاں کے نظام انصاف پر سوال اٹھتا ہے۔ کہا جاتا ہے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، جوڈیشل کمیشن تو اس چیز پر بنتا ہے جس پر کوئی ابہام ہو، یہ واقعات تو تاریخ پر ہیں اور آپ کے سامنے ہیں یہ بالکل وضح ہے، یہ بھی واضح ہے کس طرح ذہن سازی کی گئی کس طرح سے اہداف بنائے گئے، اس پر بھی کہا گیا جوڈیشل کمیشن بنادو تاکہ پتا چلایا جائے یہ حملہ ہوا کہ نہیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ایک مخصوص ٹولہ یہ سارے کام کرتا رہے گا تو ایک دن وہ اپنی فوج پر پل پڑے گا، آپ کے سامنے یہ ہوا، جب وہ جھوٹ بولے اور جھوٹ بولتا جائے آپ اس کے جھوٹ کے آگے سچ نہ بولیں تو وہ ہر طرح کا پروپیگنڈا کرے گا، 9 مئی کی اصل حقیقت ہے کہ سیاسی ٹولہ شے سے یہاں تک پہنچا، اس نے اپنی فوج اور ادارے پر حملہ کردیا، پاکستان کی باشعور عوام 9 مئی کو کھڑے ہوئے، اس ٹولے سے پیچھے ہٹ گئے، اس نے خود کو اس انتشاری ٹولے سے دور کردیا، اس نے اس کی نفی کی اور مذمت کی، جب عوامی ردعمل دیکھا تو دوسرا جھوٹ فالس فلیگ آپریشن کا بولا گیا کہ ہم تو خود مظلوم ہیں، اس بات کی اجازت نہیں دی جاسکتی کہ اس عوام کو اتنا بے وقوف سمجھاجائے، اگر 9 مئی کو کرنے والوں اور کروانے والوں کو قانون کے مطابق سزا نہ دی گئی تو کسی کی جان مال آبرو محفوظ نہیں ہوگی، جزا و سزا پر یقین رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ 9 مئی کے ملزمان کو قانون و آئین کے مطابق سزا دیں اور جلد سے جلد دیں۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleاپریل میں بارشوں کا 41 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
    Next Article پاکستانی کھلاڑی دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے لاہور سے دبئی پہنچ گئے ہیں
    Web Desk

    Related Posts

    شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر حملہ ناکام، 4 دہشتگرد ہلاک، 4 جوان شہید، 15 افراد زخمی

    دسمبر 19, 2025

    9 مئی حملے، پی ٹی آئی پنجاب کے اہم رہنماوں کو 10، 10 سال قید سزا، شاہ محمود بری

    دسمبر 19, 2025

    انڈر 19 ایشیا کپ، پاکستان اور بھارت نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

    دسمبر 19, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر حملہ ناکام، 4 دہشتگرد ہلاک، 4 جوان شہید، 15 افراد زخمی

    دسمبر 19, 2025

    9 مئی حملے، پی ٹی آئی پنجاب کے اہم رہنماوں کو 10، 10 سال قید سزا، شاہ محمود بری

    دسمبر 19, 2025

    انڈر 19 ایشیا کپ، پاکستان اور بھارت نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

    دسمبر 19, 2025

    خواخے او اینگور نے مجھے قابل ذکر مقبولیت بخشی فہمید خان کی ڈائریکشن سے بہت کچھ سیکھآ۔  بی بی شیرینے

    دسمبر 19, 2025

    افسر خان لالہ سے میری دوستی شوبز کی دنیا تک محدود کبھی نہیں رھی۔۔ منظور خان۔

    دسمبر 19, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.