اسرائیلی فورسز نے قطر میں فضائی حملہ کیا ہے جس میں فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سینیئر رہنما خلیل الحیہ اور ظہیر جبرین کو شہید ہوئے ہیں، اسرائیلی فورسز نے دوحہ میں حماس کے مذاکراتی رہنماؤں کو دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے ۔
اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے دوحہ میں حماس کے مذاکراتی رہنماؤں کو دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے، حماس کے نمائندے مذاکرات کےلیے قطر میں موجود تھے ۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق دھماکوں کے بعد کتارا کے مختلف علاقوں میں دھوئیں کے بادل چھاگئے، مقامی افراد نے متعدد عمارتوں کو نشانہ بنائے جانے کی اطلاع دی، دھماکوں سے شہر بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔
دوسری جانب امریکی میڈیا نے اسرائیلی حکام کے حوالے سے بتایا کہ دوحہ میں ہونے والا دھماکہ حماس کے عہدیداران پر کیا گیا، ایک عینی شاہد کے مطابق دارالحکومت کے کتارا ڈسٹرکٹ پر دھواں اٹھتے دیکھا گیا ۔
قطری حکومت نے اسرائیلی حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اپنے ردِ عمل میں کہا ہے کہ یہ حملہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔