پشاور ( حسن علی شاہ ) پشتو زبان کے نامور شاعر اور ان گنت صلاحیتوں کے مالک لائق ذادہ لائق کو بچھڑے ایک سال ہوگیا۔
لائق ذادہ لائق سال 1959 میں پیدا ھوئے ابتداء تعلیم گاوں میں حاصل کی بعدازاں جامعہ کراچی اور پشاور سے گریجویشن اور ماسٹرز کیا مرحوم ایک جانے اور مانے کالمسٹ، منظر نویس، قوم پرست شاعر اور تجربہ کار براڈ کاسٹر بھی تھے لاتعداد کتابوں کے مصنف بھی تھے۔ انکی فنی اور ادبی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی جانب سے انکو تمغہ امتیاز اور صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
لائق زادہ لائق جب ریڈیو پاکستان پشاور میں کلیدی عہدے پہ فائز ھوئے تو سب سے پہلے پشتو کے ان سینئر گلوکاروں کے گانوں کو گراموفون ریکارڈوں سے جدید سسٹم میں ٹرانسفر کرکے انکو ھمیشہ کیلئے محفوظ اور امر کردیا۔ لائق ذادہ لائق جتنا عرصہ بقید حیات رہے خیبر ٹیلی ویژن کے ہر اہم پروگرام میں شرکت کرتے رہے۔ ان کی خیبر ٹی وی نیٹ ورک سے 2 عشروں پہ محیط رہی۔ وفات سے چند ماہ قبل اسلام باد میں ان کو اعزازی طور پہ مرکزی حکومت کی جانب سے ایک اہم عہدے پہ تعینات کیا گیا تھا۔ گزشتہ روز انکی پہلی برسی تھی جو خموشی سے گزگئ۔