راولپنڈی میں لیاقت باغ اور مری روڈ پر مہنگی بجلی، ٹیکسز اور مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا 10 ویں روز بھی جاری ہے۔
جماعت اسلامی اور حکومتی مذاکراتی کمیٹیوں کے مابین اب تک مذاکرات کے 2 دور ہوچکے ہیں جو تاحال بے نتیجہ رہے۔
جماعت اسلامی نے واضح کیا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک نہ صرف دھرنا جاری رہے گا بلکہ اسے ملک گیر سطح تک پھیلایا جا سکتا ہے۔
مری روڈ کی ایک سائیڈ عام ٹریفک کی کھلی ہے اور ٹریفک رواں دواں ہے جبکہ کاروباری سرگرمیاں بھی معمول کے مطابق جاری ہیں۔
دوسری جانب، کراچی میں بھی جماعت اسلامی کے تحت گورنر ہاؤس کے باہر دوسرے روز بھی دھرنا جاری ہے۔
جماعت اسلامی کی قیادت نے مطالبات کی منظوری تک دونوں شہروں میں دھرنے جاری رہنے کا اعلان کر رکھا ہے۔
منگل, اگست 19, 2025
بریکنگ نیوز
- خیبرپختونخوا: ونٹر زون میں کالجز اور جامعات 25 اگست تک بند
- افغان مہاجرین کی واپسی پر سیاست: قومی سلامتی یا ذاتی فائدہ؟
- افغان شہریوں کی وطن واپسی کا آخری دن 31 اگست مقرر
- پاکستان کی معیشت میں بہتری کی نوید
- افغانستان میں طاقت کا بدلتا توازن: پاکستان کی نئی سفارتی چال یا خطرناک جغرافیائی جوکھم؟
- فنکاروں کے فنڈز میں بندر بانٹ، نجیب اللہ انجم کا بڑا انکشاف
- خیبر ٹی وی کا طنز و مزاح پر مبنی ڈرامہ سہ چل دے ناظرین میں مقبول
- پشاور کے سیف علی خان نے ریئلٹی شو تماشہ میں دھوم مچادی