پشاور( نیوز ڈیسک ) خیبر نیٹ ورک چینلز اپنے مختلف پروگراموں کے توسط سے جہاں ناظرین تک دلچسپ تفریحی معلوماتی اور توجہ طلب شوز پہنچارھا ھے وہاں خیبر نیوز حالات حاضرہ پہ مبنی نیشنل انٹرنیشنل عالمی سیاسی فوجی اور سماجی حالات واقعات کی مستند رپورٹس اور تجزئے بھی پیش کررھا ھے خیبر نیوز پشاور کا ایک روڈ شو ( خیبرواچ) قابل ذکر ھے جوکہ طویل عرصہ سے اپنی اھمیت اور مقبولیت برقرار رکھے ھوئے ھے جسکی بنیادی وجہ اسکا فارمیٹ ھے محمد اسماعیل اسکے اینکر ہیں درحقیقت یہ روڈ شو ایک جہاد ھے جو ھمارے معاشرے میں موجود عناصر ہیں جو حصول زر کی لالچ میں ملاوٹ۔۔ بلیک مارکیٹنگ۔ مضر صحت اشیائے خوردہ۔۔ سود کا کاروبار۔ تعویز گنڈکالا علم جادو۔۔ ذخیرہ اندوز۔ لینڈ مافیا۔ بھتہ خوروں ۔کارلفٹرز۔ اغوا کار۔۔ اجرتی قاتل۔۔ موبائل سنیچرز۔ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوٹ کالی بھیڑوں کو بے نقاب کرکے قانون کی گرفت میں لایا جارھا ھے خیبرواچ ایک حقیقی عوامی عدالت کا درجہ حاصل کرچکا ھے اور خیبرپختونخوا بھر میں مقبول ھے۔۔۔۔
جمعہ, نومبر 21, 2025
بریکنگ نیوز
- بنوں: امن کمیٹی کے دفتر پر دہشتگردوں کا حملہ، 7 افراد شہید، جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک
- کےٹو کا پشاور جنکشن دیکھئے زکی الرحمان کے ساتھ ھفتہ کی شام 8 بجے۔
- نشتر ہال پشاور میں اسمائے حسنیٰ کی پینٹنگز کی نمائش پاکستان ڈائریکٹرز پروڈیوسرز رائیٹرز اینڈ آرٹسٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام انعقاد
- جہیز ایک لعنت نہیں مگر ھم نے ھوس زر میں اسے لعنت بناڈالا۔ بخت روان ایڈووکیٹ کا خیبر مارننگ شو اظہار خیال۔۔۔
- دنیا بھر میں پشتون فنکاروں کو خیبرٹیلی ویژن کے حوالے جاندار مانا جاتا ھے۔۔۔ ماسٹر رحیم گل۔۔
- سندھ پولیس آفیسر چوھدری اسلم شہھید بننے والی فلم میں سنجے ڈٹ مرکزی کردار ادا کریں گے۔
- دبئی ایئر شو کے دوران بھارتی جنگی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک
- میڈیا اور اکیڈیمیا کو جوڑنا: صحافت کے مستقبل کی تشکیل کے عنوان سے بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد

