Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, جولائی 22, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک،بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد
    • سلامتی کونسل میں عالمی امن کیلئے پاکستان کی قرارداد متفقہ طور پر منظور
    • بنگلادیش نے دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستانی ٹیم کو 8 رنز سے ہرا کر دیا
    • دہشت گردوں کی ڈرون حملوں میں اضافہ کیوں۔۔؟
    • بنوں میں پولیس چوکیوں پر دہشتگردوں کے حملے بروقت جوابی کارروائی سے ناکام بنا دیئے گئے
    • وزیراعظم شہبازشریف نے نیشنل پولیس اکیڈمی میں فائرنگ رینج اور ہاسٹل کا سنگ بنیاد رکھ دیا
    • ملک بھر میں بارشوں کی تباہ کاریاں جاری، 221 افراد جاں بحق،580 زخمی، 800 سے زائد مکانات تباہ
    • زبردستی کا پاکستان
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک،بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد
    اہم خبریں

    قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک،بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد

    جولائی 22, 2025Updated:جولائی 22, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Kalat: 8 terrorists were killed in the operation of the security forces, a large amount of weapons were recovered
    صدر مملکت، وزیراعظم اور وزیر داخلہ نے کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    بلوچستان کے علاقے قلات میں سیکیورٹی فورسز نے  کلیئرنس اور سرچ آپریشن کیا جس کے دوران مزید چار دہشت گردوں کو ہلاک کیا، بھارتی حمایت یافتہ ہلاک دہشتگردوں کی مجموعی تعداد 8 ہوگئی ۔

    راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے ٹھکانے کو کامیابی سے نشانہ بنایا اور اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گرد ہلاک ہوئے جن کے قبضے سے بھارتی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے ۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں مزید کلیئرنس اور سرچ آپریشن کیا گیا جس کے دوران مزید چار دہشت گردوں کو ہلاک کیا اور ایک ٹھکانے کو تباہ کیا گیا،ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی بھارتی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں ۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں دشمن کے ایجنٹوں کے خلاف جاری کارروائیاں اس عزم کی عکاسی کرتی ہیں کہ ملک کا ہر انچ دشمن عناصر کے ناپاک عزائم سے محفوظ رکھا جائے گا ۔

    صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قلات، بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کو 8 دہشت گردوں کے خاتمے پر  خراجِ تحسین پیش کیا ۔

    صدر مملکت نے  کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے جرات اور پیشہ ورانہ مہارت سے ملک دشمن عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچایا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم اپنی بہادر فورسز  کے ساتھ کھڑی ہے ۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے قلات میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کیا اور اُن کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ہے ۔

    محسن نقوی نے کہا کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں،  فورسز نے بروقت کارروائی کرکے انڈین سپانسرڈ  دہشتگردوں کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنایا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleسلامتی کونسل میں عالمی امن کیلئے پاکستان کی قرارداد متفقہ طور پر منظور
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    سلامتی کونسل میں عالمی امن کیلئے پاکستان کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

    جولائی 22, 2025

    بنگلادیش نے دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستانی ٹیم کو 8 رنز سے ہرا کر دیا

    جولائی 22, 2025

    بنوں میں پولیس چوکیوں پر دہشتگردوں کے حملے بروقت جوابی کارروائی سے ناکام بنا دیئے گئے

    جولائی 22, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک،بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد

    جولائی 22, 2025

    سلامتی کونسل میں عالمی امن کیلئے پاکستان کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

    جولائی 22, 2025

    بنگلادیش نے دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستانی ٹیم کو 8 رنز سے ہرا کر دیا

    جولائی 22, 2025

    دہشت گردوں کی ڈرون حملوں میں اضافہ کیوں۔۔؟

    جولائی 22, 2025

    بنوں میں پولیس چوکیوں پر دہشتگردوں کے حملے بروقت جوابی کارروائی سے ناکام بنا دیئے گئے

    جولائی 22, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.