کین ولیمسن ٹیسٹ سیریز جنوبی افریقہ کیخلاف کھیلنے کیلئے تیار ہو گئے ہیں
جنوبی افریقہ کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے خود کو فٹ قرار دے دیا ہے۔دائیں ہیمسٹرنگ میں انجری کی وجہ سے کین ولیمسن پچھلے ماہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پاکستان کے خلاف آخری مرحلے سے باہر ہو گئے تھے۔اب تاہم کین ولیمسن جنوبی افریقہ کے خلاف آئندہ دو ٹیسٹ میچوں میں شرکت کے لیے تیار ہیں۔
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے کیویز بورڈ کی جانب سے سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔کپتان نے جس کے بارے میں کہا ہے کہ یہ ایک نہایت مضبوط ٹیم ہوگی۔ جنوبی افریقہ کے خلاف ولیمسن کا کہنا تھا کہ یقینی طور پر ایک سخت مقابلہ ہونے والا ہے،یہ سب ٹیم میں بہت اچھے کھلاڑی ہیں اور ہم صرف اپنی توجہ اپنی کرکٹ پر واپس لانا چاہتے ہیں۔
نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے مزید کہا کہ اہم ڈبلیو ٹی سی پوائنٹس حاصل کرنے کے لیے اپنے برانڈ کی کرکٹ کھیلنے پر توجہ مرکوز کریں گے۔یاد رہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف نیوزی لینڈ نے کبھی بھی ٹیسٹ سیریز نہیں جیتی ہے۔کیویز سکواڈ میں ٹم ساؤتھی، ٹام بلنڈل، ڈیون کونوے، میٹ ہنری، کائل جیمیسن، ٹام لیتھم، ڈیرل مچل، ول اوورکے ، گلین فلپس، راچن رویندرا، مچ سینٹنر، نیل ویگنر، کین ولیمسن اور ول ینگ شامل ہیں۔