کراچی کے علاقے گڈاپ میں کسٹم حکام کی طرف سے چھاپہ مارا گیا جس کے نتیجے میں ایک گودام سے 16 ملین روپے مالیت کے 4,700 جانوروں کے ہارمون کے انجیکشن قبضے میں لے لیے گئے۔
کسٹمز انفورسمنٹ کے انسداد اسمگلنگ اسکواڈ نے کراچی کے علاقے گڈاپ میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسمگل شدہ سامان برآمد کرلیا۔ایک گودام پر چھاپہ مارا گیا، جس کے نتیجے میں 16 ملین روپے مالیت کے 4700 انجیکشن قبضے میں لیے گئے۔ ترجمان کے مطابق یہ انجیکشن بھینسوں میں دودھ کی پیداوار بڑھانے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔ذمہ دار افراد کو کسٹم حکام نے گرفتار کر لیا، اور ان کے خلاف کسٹم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔