Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, مارچ 17, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • وزیراعظم کی قازقستان کے صدر سے ٹیلی فونک گفتگو؛ کامیاب آئینی ریفرنڈم پر مبارکباد
    • نائب وزیراعظم اور آذربائیجان کے وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ،خطے کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال
    • حکومت کا منی لانڈرنگ و ہنڈی مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا فیصلہ
    • وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایندھن کی بچت اور کفایت شعاری اقدامات پر جائزہ اجلاس
    • خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں اور بارش کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
    • اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغان طالبان قیادت پر سفری اور مالی پابندیاں عائد کر دیں
    • متحدہ عرب امارات پر حملوں میں ایک اور پاکستانی جاں بحق
    • افغانستان میں دہلی کی مداخلت اور پاکستان.. تحریر: ڈاکٹر حمیرا عنبرین
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » یاسمین جعفری مرحومہ میری آئیڈیل تھیں: خالدہ یاسمین
    شوبز

    یاسمین جعفری مرحومہ میری آئیڈیل تھیں: خالدہ یاسمین

    فروری 4, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    پشاور (شوبز ڈیسک): خالدہ یاسمین کا شمار خیبر پختونخوا کی اُن ہمہ جہت فنکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے ٹی وی، ریڈیو اور اسٹیج تینوں میدانوں میں اپنی فنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ بطور اینکر، اداکارہ اور صداکارہ تین دہائیوں سے فنی خدمات انجام دینے والی خالدہ یاسمین نے حال ہی میں خیبر ٹیلی ویژن کے  شو “لالی وڈ، بالی وڈ” میں میزبان رابعہ خان سے خصوصی گفتگو کی۔

    گفتگو کے دوران خالدہ یاسمین نے انکشاف کیا کہ معروف فنکارہ یاسمین جعفری مرحومہ (غٹہ بے بے) ان کی آئیڈیل تھیں اور وہ انہی سے متاثر ہو کر شوبز کی دنیا میں آئیں۔ انہوں نے بتایا کہ بچپن میں ٹی وی پر اداکاروں کو دیکھ دیکھ کر ان کے دل میں اداکاری کا شوق پیدا ہوا۔

    خالدہ یاسمین نے پشتو فلم انڈسٹری میں اپنی منفرد خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تقریباً ہر عمر کی خاتون اداکارہ کی آواز میں ڈبنگ کی ہے، اور یہ اعزاز انہیں حاصل ہے کہ وہ ہر کردار کے مطابق آواز ڈھالنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

    انہوں نے اپنے فنی سفر کا آغاز پشاور ٹیلی ویژن سے کیا اور متعدد سینئر پروڈیوسرز اور نامور اداکاروں کے ساتھ مختلف اور چیلنجنگ کردار ادا کیے۔ خالدہ یاسمین نے مرحوم شینو ماما کے ساتھ اپنے کام کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ کامیڈی میں ان کی اداکاری کی وہ بے حد معترف ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ شینو ماما جیسے فنکار ہمارے لیے ایک مکمل اکیڈمی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ وہ نہ صرف ایک بہترین اداکار تھے بلکہ ایک ملنسار اور شفیق انسان بھی تھے۔ خالدہ یاسمین نے خیبر ٹیلی ویژن کے معروف میوزک شو “ٹنگ ٹکور” میں شینو ماما کے ساتھ بطور اینکر کام کیا، جسے وہ اپنے کیریئر کی ایک یادگار پیش رفت قرار دیتی ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleانڈر 19 ورلڈ کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو شکست، انگلینڈ نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
    Next Article غلام احمد بلور کی سیاست سے کنارہ کشی: پشاور میں اے این پی کا سیاسی مستقبل کیا ہوگا؟
    Web Desk

    Related Posts

    خیبر ٹیلی ویژن نیٹ ورک کی رمضان خصوصی نشریات تیسرے عشرے میں داخل

    مارچ 14, 2026

    رمضان شادمان اور احمد شیر کا پکوان عارف قاضی کے بنئیے مہمان

    مارچ 4, 2026

    اظہار بوبی کا ڈرامہ سیریل "زنزیرونہ” پاکستان اور دنیا بھر میں مقبول

    مارچ 2, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    وزیراعظم کی قازقستان کے صدر سے ٹیلی فونک گفتگو؛ کامیاب آئینی ریفرنڈم پر مبارکباد

    مارچ 17, 2026

    نائب وزیراعظم اور آذربائیجان کے وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ،خطے کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال

    مارچ 17, 2026

    حکومت کا منی لانڈرنگ و ہنڈی مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا فیصلہ

    مارچ 17, 2026

    وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایندھن کی بچت اور کفایت شعاری اقدامات پر جائزہ اجلاس

    مارچ 17, 2026

    خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں اور بارش کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

    مارچ 17, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.