خیبر میں آفریدی اقوام کا گرینڈ جرگہ ہوا ہے۔ جس میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے ڈیڈلائن دے دی گئی ہے۔
خیبر میں آفریدی اقوم کے گرینڈ قومی جرگہ نے یومیہ دو گھنٹوں کی بجلی فراہمی کا شیڈول مسترد کردیا اور ساتھ ہی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لئے 6مئی کی ڈیڈلائن دے دی ہے۔اعلامیہ کے مطابق بجلی کی بےتحاشہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف آفریدی اقوام کا گرینڈ قومی جرگہ منعقد ہوا جس میں قومی مشران، سیاسی و سماجی کارکنان اور مقامی لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔گرینڈ قومی جرگے نے ٹیسکو حکام کی طرف سے جاری کردہ یومیہ دو گھنٹوں کی بجلی فراہمی کا شیڈول مسترد کرتے ہوئے انہوں نے بجلی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔
قومی جرگہ نے خبردار کیا ہے کہ 06مئی پیر روز تک لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہ کیا گیا تو مین 132 KVلائن پر زنجیر ڈال کر تحصیل لنڈی کوتل کے لیے بجلی سپلائی معطل کر دی جائے گئی۔قومی مشران کے مطابق ٹیسکو حکام پہلے ہی سے طے شدہ 06 گھنٹے بجلی فراہمی وعدے کی پاسداری کریں، بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کےباعث علاقہ مکین علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
جرگہ مشران کے مطابق بجلی نہ ہونے کے باعث علاقے میں ٹیوب ویلز بند ہیں جس کی وجہ سے پانی کی شدید قلت ہے، انضمام میں قبائلی عوام کے ساتھ کئے گئے وعدے صرف کاغذات کی حد تک محدود ہیں ،اب بھی عوام زندگی کے تمام سیاسی بنیادوں سہولیات سے محروم ہیں ۔دوسری طرف گریڈ سٹیشن عملہ نے موقف اختیار کیا 48گھنٹوں میں دو گھنٹوں کی بجلی فراہمی کا شیڈول ٹیسکو کے اعلی حکام سے دیا گیا ہے عوام کے تحفظات سے اعلیٰ حکام کو آگاہ کردیا گیا ہے ۔