خیبر کے علاقے جمرود میں بابِ خیبر کے سامنے گاڑی اور ٹرک کے درمیان شدید ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس قدر شدید تھا کہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
حادثے میں متعدد افراد زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
ابتدائی طور پر 4 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی تھی، تاہم بعد میں ایک اور زخمی دورانِ علاج دم توڑ گیا، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہو گئی۔
جاں بحق افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

