سینیٹر طلحہ محمود نے خیبرنیٹ ورک اسلام آباد سینٹر کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے خیبر نیٹ ورک کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا اور ان کو شعبوں کے کام سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔
خیبر نیوز اور کے ٹو ٹیلی ویژن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر طلحہ محمود کا کہنا تھا کہ خیبر نیٹ ورک کت مختلف ٹی وی چینلز کے تمام دفتر کا وزٹ کیا ،تمام دفاتر بڑے ہیں اور ان کے سٹوڈیوز میں علاقائی کلچر سے مزئین ہیں جو ان کے خوبصورتی میں مزید اضافہ کرتے ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے سٹوڈیوز سے خیبر نیٹ ورک اپنی ثقافت سر جڑا ہوا ہے اور یہ ایک بہت مثبت پہلو ہے ۔اس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے ۔
سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ خیبرنیٹ ورک علاقائی خبرو ں کو ترجیح دیتا ہے اور اس حوالے سے ایک عرصے سے فعال کردار ادا کر رہا ہے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ خیبر نیٹ ورک عوام کی آگاہی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور علاقائی سطح پر خیبر نیٹ ورک کی اپنی ایک الگ شناخت ہے جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے ۔
سینیٹر طلحہ محمود کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں نے خیبر نیٹ ورک کے مختلف شعبوں کا تفصیلی دورہ کیا اور متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکا ۔
جمعہ, مئی 9, 2025
بریکنگ نیوز
- ڈرونز کے پیچھے کا ڈرامہ: بھارت کی میڈیا جنگ یا عسکری کامیابی؟
- بھارتی جارحیت کے باوجود آپریشن سندور کی ناکامی
- سائبر جنگ: ایک خاموش مگر خطرناک جنگ
- لائن آف کنٹرول پر پاکستان کی بھارتی فوج کیخلاف جوابی کارروائیاں جاری
- بوکھلاہٹ کا شکار بھارتی فوج کی سول آبادی پر گولہ باری
- لائن آف کنٹرول پر پاکستان کا بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب، کئی چیک پوسٹیں تباہ
- مودی کا فالس فلیگ آپریشن اور بھارتی فضائیہ کی تباہی پر بھارت سے آوازیں اٹھنے لگیں
- بھارتی پروپیگنڈا اپنے عروج پر، جہازوں کی شرمندگی چھپائے نہ چھپے !