خیبر پختونخوا میں بارشوں کی وجہ سے پیش آنے والے مختلف حادثات کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق جبکہ 23 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق حالیہ طوفانی بارشوں کی وجہ سے 17 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں 5 بچے بھی شامل ہیں۔پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا بھر میں ہونیوالی طوفانی بارشوں کی وجہ سے گھروں کی دیواریں، چھتیں اور آسمانی بجلی گرنے سے 116 گھر متاثر، 100 گھروں کو جزوی جبکہ 16 گھر منہدم ہوئے ہیں۔مزید رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ بارشوں کے باعث سب سے زیادہ جانی و مالی نقصان ضلع باجوڑ میں ہوا جہاں 5 افراد جاں بحق 10 زخمی اور 20 گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔