محکمہ ہائر ایجوکیشن نے خیبرپختونخوا (کے پی) میں یونیورسٹیوں اور کالجوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق میدانی علاقوں میں یونیورسٹیاں اور کالجز 15 جون سے 31 اگست تک بند رہیں گے۔تاہم، پہاڑی علاقوں میں، یونیورسٹیوں اور کالجوں میں یکم جولائی سے 31 جولائی تک موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی۔اس اعلان کا اطلاق خیبرپختونخوا کی تمام سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں اور کالجوں پر کیا جائے گا۔
اس سے قبل محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے صوبے بھر کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔صوبے میں پرائمری اسکول یکم جون سے بند رہیں گے جب کہ مڈل، ہائی اور ہائیر سیکنڈری اسکول 15 جون سے 31 اگست تک بند رہیں گے۔خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں یکم جولائی سے 31 اگست تک اسکول بند رہیں گے۔
اس سے قبل محکمہ تعلیم سندھ نے تمام نجی اور سرکاری اسکولوں، کالجوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان بھی کیا تھا۔یہاں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ کے تمام سرکاری اور نجی اداروں میں یکم جون سے 31 جولائی تک موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی۔