سپیکر بابر سلیم سواتی کی صدارت میں خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں باجوڑ دھماکے میں سینیٹر ہدایت اللّٰہ سمیت دیگر شہدا کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔
اجلاس میں وزیر قانون آفتاب عالم نے متعدد قراردادیں پیش کیں جن کو اکثریت کے ساتھ منظور کیا گیا۔
خیبر پختونخوا میں عزم استحکام کے لئے راہ ہمورا کرنے کے خلاف قرارداد اسمبلی میں منظور ہوا۔ قرارداد وزیرقانون آفتاب عالم نے پیش کی جس میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کا آپریشن کے خلاف واضح موقف ہے،آپریشن کسی مسلئے کا حل نہیں،آپریشن نے وہ نتائج برآمد نہیں ہونگیں جنکی توقع ہے،ہم کسی صورت آپریشن کو سپورٹ نہیں کرینگے۔
اجلاس میں وزیر قانون آفتاب عالم نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی اورکیسوں سے متعلق قرارداد اسمبلی میں پیش کی
جسے کثرت رائے سے منظور کیا گیا۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کو فوری رہا کیا جائے،اور کیس ختم کئے جائیں، حکومت اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی قرارداد پر عمل کرے۔
اجلاس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے خلاف بھی قرارداد پیش کی گئی ۔اور اس قرارداد کی بھی کثرت رائے سے منظور دی گئی۔ متن کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف کو پارٹی قراردیا گیا ہے۔قرارداد میں الیکشن کمیشن سے استعفے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔
صوبائی اسمبلی نے بجلی کی لوڈشیڈنگ اور فی یونٹ بجلی کی قیمت میں اضافے، افغان مہاجرین کے لئے قائم سکولوں کے اساتذہ، طلباء کے مسائل اور سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تعینانی کے خلاف بھی قراردادیں کثرت رائے سے منظور کی گئیں۔صوبائی اسمبلی کا اجلاس منگل دوپہر دو بجے تک ملتوی کیا گیا۔