کالعدم ٹی ٹی پی کے امیر نور ولی محسود کی حالیہ خفیہ کال لیک کا فورنزک کروانے کے بعد سخت قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق متعلقہ حکام نے نور ولی اور غٹ حاجی کی خفیہ آڈیو لیک کا آفیشل فورنزک کروانے کا فیصلہ کر لیا۔
اِس اہم کال کی فورنزک رپورٹ کے بعد نور ولی اور غٹ حاجی کے خلاف کری شموزئی ڈیرہ اسماعیل خان کے دیہی ہیلتھ سینٹر میں معصوم بچوں اور خواتین کو شہید کرنے پر ان کے خلاف ملک کے اندر اور باہر سخت قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے نور ولی کی افغانستان میں مسلسل موجودگی اور وہاں سے بیٹھ کر پاکستان میں براہِ راست دہشت گردی کروانے پر افغان انٹرم گورنمنٹ سے شدید احتجاج بھی کیا جائے گا۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو ریاستِ پاکستان کے خلاف مسلسل دہشت گردی اور سنگین جرائم کرنے پر افغانستان سے اِن کو پاکستان کے حوالے کرنے کا فوری مطالبہ بھی کیا جائے گا۔
گزشتہ روز نور ولی محسود کی خفیہ کال منظر عام پر آئی تھی جس میں وہ احمد حسین عرف غٹ حاجی کو ہسپتالوں، سرکاری املاک، سکولوں کو دھماکے سے اڑانے کی ہدایات دے رہاتھا۔
کال میں پولیس اور فوجیوں کے گھروں کو مسمار کرنے کی واضح ہدایات بھی سنی جا سکتی ہیں۔
ہفتہ, جولائی 5, 2025
بریکنگ نیوز
- لکی مروت میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک
- یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں یا یونیورسٹی آف کرائمز اینڈ کریمینالوجی؟
- خیبرپختونخوا میں حکومت تبدیلی کی کوشش ہوسکتی ہے،وزیر دفاع خواجہ آصف
- ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے مرکزی جلوس سخت سیکیورٹی میں پُرامن طور پر اختتام پذیر
- پشتون قبائل کا مستقبل
- جعلی شناختی کارڈز کے بعد جعلی سپانسرشپ پر افغان شہریوں کو ای ویزوں کے اجرا کا سکینڈل بھی بےنقاب
- شاداب خان کے کندھے کی کامیاب سرجری ، قومی ٹیم کے آل راونڈر کی مداحوں سے دعاؤں کی اپیل
- پہلی بار سیاستدان، حکومت اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر ہونے سے کچھ لوگوں کو تکلیف ہے، محسن نقوی