ایک رپورٹ کے مطابق 2024 کے انتخابات میں نوجوان ووٹرز خیبرپختونخوا کے مستقبل کا فیصلہ کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
انتخابات کے حوالے سے مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں اور نوجوان ووٹرز پر خیبرپختونخوا میں مستقل کا فیصلہ منحصر ہونے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ خبرپختونخوا کے 18 سے 35 سال کے نوجوان ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 7 لاکھ 91 ہزار 779 ہے،ملک میں ہونے والے انتخابات کے حوالے سے اس تعداد کو دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ نوجوان ووٹرز کا ووٹ ہی ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا۔
خیبر پختونخوا میں الیکشن کمیشن کی دستاویزات کے مطابق مجموعی ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 16 لاکھ 92 ہزار 381 ہےجس میں مرد ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ18 لاکھ 30 ہزار 683 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 98 لاکھ 61 ہزار 698ہے.اس تعداد کا 50 فیصد ووٹرز عام انتخابات کے نتائج پر اثر انداز ہوں گے جو کہ نوجوانوں کے ووٹ پر مبنی ہوتا ہے. 56 سے 65 سال کی عمر کے درمیان کے ووٹر ز کی تعداد صوبے میں سب سے کم 8 فیصد یعنی 18 لاکھ 10 ہزار 333 ، خواتین ووٹرز کی تعداد 45، مرد ووٹرز کی تعداد 55 فیصد ہے۔
18 سے 35 سال کے درمیان ووٹرز کی تعداد الیکشن کمیشن کی دستاویز کے مطابق سب سے زیادہ ایک کروڑ 7 لاکھ 91 ہزار 779 ہے جو کل ووٹرز کا 49.74 فیصد بنتا ہے۔ 36سال سے 45 سال کے درمیان رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 44 لاکھ 20 ہزار 754 ہے جبکہ 46سال سے 55 سال کے درمیان ووٹرز کی تعداد 28لاکھ 47 ہزار 155 ہے