خیبر پختونخوا حکومت نے باجوڑ آپریشن متاثرین کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کر دیا، نقل مکانی کرنے والوں کی فی خاندان 50 ہزار اور کارروائیاں مکمل ہونے کے بعد مزید 25 ہزار روپے فی خاندان دیئے جائیں گے ۔
پشاور: خیبرپختونخوا کابینہ نے آپریشن سے متاثرہ علاقوں سے نقل مکانی کرنے والے فی خاندان کو 50، 50 ہزار روپے دینے کا اعلان کردیا جبکہ جبکہ ٹارگٹڈ کارروائی مکمل ہونے کے بعد متاثرہ ہر خاندان کو مزید 25، 25 ہزار روپے دیے جائیں گے ۔
خیبر پختونخوا کی کابینہ نے باجوڑ متاثرین کیلئے امدادی پیکج کی منظوری دے دی، اے ڈی سی ریلیف کے ذریعے ہر نقل مکانی متاثرہ خاندان کو 50، 50 ہزار روپے دیئے جائیں گے ۔
صوبائی حکومت کے مطابق ڈی سی باجوڑ کو نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کو رجسٹرڈ کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہے ۔