Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

خیبرپختونخوا:زیادہ تر مدارس غیر رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف

خیبرپختونخوا میں زیادہ تر مدارس غیر رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف ہوا ہے

زیادہ تر مدارس خیبرپختونخوا میں غیر رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔جاری دستاویز میں اس حوالے سے بتایا گیاہے کہ صوبے میں سب سے زیادہ 602 مدارس مردان میں ہیں جن میں غیر رجسٹرڈ 181 ہیں۔کسی بھی بورڈ کے ساتھ ان غیر رجسٹرڈ مدارس کا الحاق نہیں ہے۔جاری دستاویز کے مطابق صوبے میں مجموعی طور پر 6 ہزار 482 مدارس ہیں جن میں سے 5 ہزار 362 مدارس کا الحاق وفاق المدارس العربیہ کے ساتھ ہے۔اعلامیہ کے مطابق ان مدارس میں زیرتعلیم 7 لاکھ 2 ہزار مقامی اور 6 ہزار 596 غیرملکی طلبہ ہیں جبکہ غیر ملکی322 اساتذہ بھی یہاں پڑھاتے ہیں۔ ان مدارس میں 32 ہزار 842 مقامی اساتذہ بھی تدریس کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.