Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کادورہ گوادر

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کادورہ گوادر ۔بلوچستان کے ساحلی شہر پہنچنے پر سیلاب متاثرین سے ملاقات کی

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے دوران پرواز چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک سے گوادر اور جنوبی بلوچستان میں حالیہ طوفانی بارشوں سے ہونے والے نقصانات اور جاری امدادی کاروائیوں پر بریفنگ لی۔وزیرِ اعظم کو ملک کے دیگر علاقوں میں نقصانات اور متاثرین کی مدد کیلئے اقدامات پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ جدید ٹیکنالوجی اور سیٹلائٹ کے ذریعے قدرتی آفات کے وقت سے پہلے تعین کے لئے نظام وضع کیا جائے ۔ متاثرہ مواصلاتی ڈھانچے کی بحالی اور نجی املاک کے نقصانات کے تفصیلی جائزے پر جلد رپورٹ پیش کی جائے۔بریفنگ کے دوران شہباز شریف کو بتایا گیا کہ گوادرمیں 3100،جیونی میں 2500گھرمتاثرہوئے۔

95گھرمکمل طورپرتباہ ہوئے۔وزیراعظم کوبریفنگ 200سے زائد مویشی ہلاک ہوئے۔انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ355لوگوں کو سرکاری رہائش گاہوں میں رکھا گیا۔بریفنگ 800افراد کو ریسکیو کرکے ان کے رشتہ داروں کے گھر منتقل کیا گیااور اب بھی ریسکیو آپریشن جارہے جبکہ آرمی کے 2اور نیوی کے میڈیکل کیمپ لگائے گئے ہیں۔حالیہ طوفانی بارشوں کے متاثرین کی مدد و بحالی کیلئے ایک جامع پلان مرتب کرکے پیش کیا جائے۔متاثرین کے ریسکیو و مدد میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے متاثرین سے ملاقات کی اور ان میں چیکس بھی تقسیم کیئے۔اس موقع پر گودار متاثرین سے خطاب میںوزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ امداد دینا آپ کے اوپر ہمارا کوئی احسان نہیں۔یہ نومنتخب حکومت کا فرض ہے۔ہم آپ کے ساتھ اظہار ہمدردی کیلئے یہاں موجود ہیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.