Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اتوار, اکتوبر 26, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز نے افغانستان سے دراندازی کی ایک اور کوشش ناکام بنا دی، 25 دہشتگرد ہلاک، 5 جوان شہید
    • بنوں میں شادی کی تقریب کے دوران 2 گروپوں میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، 8 زخمی
    • تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں معاہدے پر دستخط ہوگئے، پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عظیم شخصیات ہیں، امریکی صدر ٹرمپ
    • سمندری سرحدوں کا دفاع کرنا جانتے ہیں، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف
    • شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک
    • وزیراعظم شہبازشریف کا جنوبی افریقہ اور قومی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ، کھلاڑیوں سے ملاقات بھی کی
    • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مصر کے صدرعبدالفتاح السیسی سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
    • افغانستان کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے معاملات حل نہ ہوئے تو پھر کھلی جنگ ہے، وزیردفاع خواجہ آصف
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز نے افغانستان سے دراندازی کی ایک اور کوشش ناکام بنا دی، 25 دہشتگرد ہلاک، 5 جوان شہید
    اہم خبریں

    خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز نے افغانستان سے دراندازی کی ایک اور کوشش ناکام بنا دی، 25 دہشتگرد ہلاک، 5 جوان شہید

    اکتوبر 26, 2025Updated:اکتوبر 26, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Khyber Pakhtunkhwa: Security forces foil another infiltration attempt from Afghanistan, 25 terrorists killed, 5 soldiers martyred
    شمالی وزیرستان میں 15 اور کرم میں 10 دہشتگردوں کو اپنے انجام تک پہنچایا گیا، آئی ایس پی آر
    Share
    Facebook Twitter Email

    سیکیورٹی فورسز نے افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردوں کی دراندازی کی ایک اور کوشش ناکام بنادی، اس دوران سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی میں 4 خودکش بمبار سمیت 25 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، دہشتگردوں کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 5 جوان شہید ہو گئے ۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 24 اور 25 اکتوبر 2025 کو سیکیورٹی فورسز نے پاک-افغان سرحد کے قریب دہشتگردوں کے دو بڑے گروہوں کی پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنادی ۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے علاقے گھکی اور شمالی وزیرستان کے علاقے سپین وام میں ٹولیوں کی صورت میں دہشت گرد پاکستان میں دراندازی کی کوشش کر رہے تھے، سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کو اپنے انجام تک پہنچایا ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں  کے دونوں گروہوں کے خلاف موثر انداز میں کارروائی کرتے ہوئے نہ صرف ان کو روکا بلکہ دہشت گردوں کو ہلاک بھی کردیا ۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے نتیجے میں شمالی وزیرستان کے علاقے سپین وام میں بھارتی پراکسی  سے تعلق رکھنے والے 15 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن میں 4 خود کش حملہ آور بھی شامل تھے ۔

    اسی طرح، کرم ضلع کے گھکی علاقے میں دراندازی کرنے والے مزید 10 خوارج کو بھی ہلاک کیا گیا، مارے گئے دہشت گردوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 5 بہادر سپوتوں نے جامِ شہادت نوش کیا، شہید ہونے والوں میں 35 سالہ حوالدار منظور حسین، 23 سالہ سپاہی نعمان الیاس کیانی، 24 سالہ سپاہی محمد عادل، 25 سالہ سپاہی شاہ جہان، 25 سالہ سپاہی علی اصغر شامل تھے ۔

    ترجمان پاک فوج کا بیان میں کہنا تھا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کے دفاع کے لیے پُرعزم اور ثابت قدم ہیں، اور ہمارے بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں ۔

    آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عزمِ استحکام کے وژن کے تحت اپنی انسدادِ دہشت گردی کی مہم کو بھرپور انداز میں جاری رکھیں گے تاکہ ملک سے غیرملکی سرپرستی یافتہ دہشت گردی کے ناسور کو ہمیشہ کے لیے ختم کیا جا سکے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleبنوں میں شادی کی تقریب کے دوران 2 گروپوں میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، 8 زخمی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    بنوں میں شادی کی تقریب کے دوران 2 گروپوں میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، 8 زخمی

    اکتوبر 26, 2025

    تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں معاہدے پر دستخط ہوگئے، پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عظیم شخصیات ہیں، امریکی صدر ٹرمپ

    اکتوبر 26, 2025

    سمندری سرحدوں کا دفاع کرنا جانتے ہیں، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف

    اکتوبر 26, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز نے افغانستان سے دراندازی کی ایک اور کوشش ناکام بنا دی، 25 دہشتگرد ہلاک، 5 جوان شہید

    اکتوبر 26, 2025

    بنوں میں شادی کی تقریب کے دوران 2 گروپوں میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، 8 زخمی

    اکتوبر 26, 2025

    تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں معاہدے پر دستخط ہوگئے، پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عظیم شخصیات ہیں، امریکی صدر ٹرمپ

    اکتوبر 26, 2025

    سمندری سرحدوں کا دفاع کرنا جانتے ہیں، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف

    اکتوبر 26, 2025

    شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک

    اکتوبر 25, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.