پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بھتہ خوروں کے ساتھ بھتہ دینے والوں کے خلاف بھی کارروائی کرنے کیلئے نئی حکمت عملی طے کرلی ہے۔
ذرائع کے مطابق بھتہ د ینے وا لوں کا ڈیٹا جمع کرکے سی ٹی ڈی کے ذریعے جامع کارروائی کی جائے گی، بھتہ دینے والوں میں بڑی تعداد میں کنٹریکٹرز، مائنزلیز ہولڈرز اور کاروباری شخصیات شامل ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھتہ خوروں کی سرحد پار سے کالز اور پوائنٹ آف کنٹیکٹ کو ٹریس کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے، اس سلسلے میں وفاق سے تیسری بار رابطہ کرنے کا بھی فیصلہ کیاگیا ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب میں سی ٹی ڈی کو کال ٹریس اور پوائنٹ آف کنٹیکٹ تک رسائی حاصل ہے۔