Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, اکتوبر 22, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبر پختونخوا میں تعلیم ،صحت، امن سمیت عوامی فلاح کے تمام امور نظر انداز کئےگئے، وزیر اعظم شہبازشریف
    • پاکستان، قطر، ترکیہ اور انڈونیشیا کے درمیان دوحہ میں” بدر” مفاہمتی یادداشت پر دستخط
    • واشنگٹن ڈی سی: پاک-امریکہ ٹیک کنیکٹ 2026 کے تیسرے ایڈیشن کا انعقاد
    • خیبرپختونخوا میں گونر کی جانب سے ڈپٹی کمشنرز کو ایم پی او کے تحت گرفتاری اور نظر بندی کے اختیارات تفویض
    • بلوچستان کی پہلی ڈیجیٹل سٹیل ملز فعال، یومیہ 500 ٹن سریا تیار کرنے کی صلاحیت
    • پاکستان کا پہلا خلاباز چین سے خلائی سفر کے لیے تیار
    • فارما ایشیا 2026ء کراچی: دوسرے روز بھی ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی بھرپور شرکت
    • چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی جانب سے تمام محکموں کو خریداری کے عمل کا جائزہ لینے اور اصلاحات کی ہدایت
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » خیبرپختونخوا میں 17 سے 21 اگست تک بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ
    خاص خبریں اگست 17, 2026

    خیبرپختونخوا میں 17 سے 21 اگست تک بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبرپختونخوا نے صوبے میں بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق 17 سے 21 اگست تک خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کا امکان ہے۔

    پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ بارشوں کے دوران بعض علاقوں میں اربن فلڈنگ، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ موجود ہے۔

    بالائی اضلاع میں بارش کا امکان

    پی ڈی ایم اے کے مطابق بالائی اضلاع چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، ملاکنڈ، باجوڑ اور کوہستان میں بارش اور گرج چمک متوقع ہے۔

    میدانی علاقوں میں پشاور، مردان، صوابی، چارسدہ، نوشہرہ، کوہاٹ، کرم اور ہنگو میں بھی بارش اور گرج چمک کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

    مردان اور صوابی میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

    پی ڈی ایم اے کے مطابق مردان اور صوابی کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ موجود ہے۔ بالائی اضلاع کے پہاڑی علاقوں میں بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

    تیز ہواؤں اور گرج چمک کے دوران کمزور عمارتوں، بجلی کے کھمبوں، بل بورڈز اور سولر پینلز کو نقصان پہنچنے کا بھی امکان ہے۔

    ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات کی ہدایت

    پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ کو حساس علاقوں میں پیشگی حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ دریاؤں، ندی نالوں اور برساتی نالوں کی مسلسل نگرانی کرنے کے ساتھ ساتھ ممکنہ اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ سے نمٹنے کے لیے ریسکیو عملے اور ضروری سامان کو تیار رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

    شہریوں اور سیاحوں کو احتیاط کی ہدایت

    پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو بارش کے دوران دریاؤں، ندی نالوں اور پانی کی گزرگاہوں سے محفوظ فاصلہ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ والدین سے کہا گیا ہے کہ وہ بچوں کو ندی نالوں، جوہڑوں اور برساتی گزرگاہوں کے قریب جانے سے روکیں۔

    گرج چمک کے دوران شہریوں کو بجلی کے کھلے تاروں اور برقی آلات سے دور رہنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

    پی ڈی ایم اے نے سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ خاص طور پر پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleفیلڈ مارشل عاصم منیر کا سابق فوجیوں کے اعزاز میں استقبالیہ، خدمات کو خراجِ تحسین
    Next Article بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 9 دہشتگرد ہلاک
    Web Desk

    Related Posts

    خیبر پختونخوا میں تعلیم ،صحت، امن سمیت عوامی فلاح کے تمام امور نظر انداز کئےگئے، وزیر اعظم شہبازشریف

    اکتوبر 22, 2026

    پاکستان، قطر، ترکیہ اور انڈونیشیا کے درمیان دوحہ میں” بدر” مفاہمتی یادداشت پر دستخط

    اکتوبر 22, 2026

    واشنگٹن ڈی سی: پاک-امریکہ ٹیک کنیکٹ 2026 کے تیسرے ایڈیشن کا انعقاد

    اکتوبر 22, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبر پختونخوا میں تعلیم ،صحت، امن سمیت عوامی فلاح کے تمام امور نظر انداز کئےگئے، وزیر اعظم شہبازشریف

    اکتوبر 22, 2026

    پاکستان، قطر، ترکیہ اور انڈونیشیا کے درمیان دوحہ میں” بدر” مفاہمتی یادداشت پر دستخط

    اکتوبر 22, 2026

    واشنگٹن ڈی سی: پاک-امریکہ ٹیک کنیکٹ 2026 کے تیسرے ایڈیشن کا انعقاد

    اکتوبر 22, 2026

    خیبرپختونخوا میں گونر کی جانب سے ڈپٹی کمشنرز کو ایم پی او کے تحت گرفتاری اور نظر بندی کے اختیارات تفویض

    اکتوبر 22, 2026

    بلوچستان کی پہلی ڈیجیٹل سٹیل ملز فعال، یومیہ 500 ٹن سریا تیار کرنے کی صلاحیت

    اکتوبر 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.