پشاور: خیبرپختونخوا کے تمام سرکاری اور نجی کالجز اور جامعات میں موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔
محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخوا کے مطابق، 5 جنوری تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ اس سے قبل صوبے میں اسکولوں کی تعطیلات میں بھی توسیع کی جا چکی تھی، اور اب اسکول 6 جنوری تک بند رہیں گے۔
اس سے قبل محکمہ تعلیم نے 31 دسمبر تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا، تاہم اب تعطیلات میں مزید توسیع کی گئی ہے۔