لاہور ہائیکورٹ نے لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کی بطور چیئرمین نادرا تعیناتی کوکالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا ۔
لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس عاصم حفیظ نے چیئرمین نادرا کی تقرری کے خلاف درخواست پر فیصلہ سنایا اور لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کی تقرری کے خلاف درخواست منظور کرلی ۔
جسٹس عاصم حفیظ نے فیصلے میں کہا کہ عدالت چیئرمین نادرا کی تعیناتی کالعدم قرار دیتی ہے، عدالت درخواست کو منظور کرتی ہے ۔
عدالت نے فیصلے کی نقل وفاقی کابینہ اور وزارت داخلہ کو بھجوانے کا حکم بھی جاری کیا۔
جسٹس عاصم حفیظ نے کہا کہ چیئرمین نادرا کی تعیناتی قانونی جواز کے بغیر ہے، مجاز اتھارٹی نے وہ اختیار استعمال کیے جو قانون نے تفویض نہیں کئے ۔
بعدازاں جسٹس عاصم حفیظ نے چیئرمین نادرا کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کا 30 صفحات پرمشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں شہری اشبا کامران نے چیئرمین نادرا کی تقرری کو چیلنج کررکھا تھا۔
درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ نگران حکومت نے نادرا قانون میں ترامیم کرکے حاضر سروس آرمی افسر کو تقرر کرنے کی منظوری دی، نگران حکومت مستقل پالیسی معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتی۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت نادرا ترمیمی رولز کو کالعدم قرار دے، اور حاضر سروس فوجی افسر کی بطور چیئرمین نادرا تقرری کالعدم قرار دے۔
اتوار, اگست 17, 2025
بریکنگ نیوز
- موسمیاتی پیشگوئی کا نظام، 188 ملین ڈالر کی عالمی امداد بیوروکریسی کی نذر
- سیلاب متاثرین کے لیے پاک فوج کا امدادی مشن جاری
- خیبرپختونخوا حکومت اور عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں،وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا علی امین گنڈاپور کو ٹیلیفون
- آزاد پاکستان کی غلام گردشیں
- اسلام آباد میں ہائیکنگ ٹریلز پر 19 اگست تک شہریوں کا داخلہ بند کردیا گیا
- مالاکنڈ: رہنما جے یو آئی کے بیٹے کی فائرنگ، بیٹا، بیٹی جاں بحق، مفتی کفایت اللہ زخمی
- مصالحت سچے دل سے معافی مانگنے سے ممکن ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
- باجوڑ میں نقل مکانی