لاہور ہائیکورٹ نے لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کی بطور چیئرمین نادرا تعیناتی کوکالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا ۔
لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس عاصم حفیظ نے چیئرمین نادرا کی تقرری کے خلاف درخواست پر فیصلہ سنایا اور لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کی تقرری کے خلاف درخواست منظور کرلی ۔
جسٹس عاصم حفیظ نے فیصلے میں کہا کہ عدالت چیئرمین نادرا کی تعیناتی کالعدم قرار دیتی ہے، عدالت درخواست کو منظور کرتی ہے ۔
عدالت نے فیصلے کی نقل وفاقی کابینہ اور وزارت داخلہ کو بھجوانے کا حکم بھی جاری کیا۔
جسٹس عاصم حفیظ نے کہا کہ چیئرمین نادرا کی تعیناتی قانونی جواز کے بغیر ہے، مجاز اتھارٹی نے وہ اختیار استعمال کیے جو قانون نے تفویض نہیں کئے ۔
بعدازاں جسٹس عاصم حفیظ نے چیئرمین نادرا کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کا 30 صفحات پرمشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں شہری اشبا کامران نے چیئرمین نادرا کی تقرری کو چیلنج کررکھا تھا۔
درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ نگران حکومت نے نادرا قانون میں ترامیم کرکے حاضر سروس آرمی افسر کو تقرر کرنے کی منظوری دی، نگران حکومت مستقل پالیسی معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتی۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت نادرا ترمیمی رولز کو کالعدم قرار دے، اور حاضر سروس فوجی افسر کی بطور چیئرمین نادرا تقرری کالعدم قرار دے۔
جمعرات, جون 19, 2025
بریکنگ نیوز
- ایران مسلط شدہ امن یا جنگ قبول نہیں کرے گا، آیت اللہ خامنہ ای
- ایران، اسرائیل اور غزہ کی صورتحال میں امریکا کا کردار انتہائی مایوس کن ہے،ملالہ یوسفزئی
- ایران کا ایک اور اسرائیلی ایف 35 مار گرانے کا دعویٰ – تعداد 5 ہوگئی
- کوئٹہ میں پٹرول بحران: اسمگلنگ مافیا اور پمپ مالکان کی سازش بے نقاب
- فیلڈ مارشل عاصم منیر اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات آج طے
- اسرائیلی حملے میں ایران کے یورینیم افزودگی پلانٹ کو شدید نقصان
- ایران پر اسرائیلی حملوں میں امریکہ کے شامل ہونے کا امکان
- خیبرپختونخوا میں کانگو وائرس کے 2 مریض سامنے آگئے