پی ایس ایل 10 کے ایلیمنیٹر میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا،کراچی کنگز کے 191 رنز کا ہدف قلندرز نے 19 ویں اوور میں 4 وکٹ کے نقصان پر پورا کرکے کامیابی حاصل کی ۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے ایلیمینیٹر میں کراچی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوور میں 8 وکٹ کے نقصان پر 190 رنز بنائے، کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے شاندار 75 رنز کی اننگز کھیلی ۔
عرفان خان نیازی 18، ٹِم سائیفرٹ، محمد نبی 16،16، سعد بیگ 11، جیمز ونس 4، عباس آفریدی 2 جبکہ حسن علی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے ، خوشدل شاہ 27 اور میر حمزہ 2 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے ۔
لاہور قلندرز کی جانب سے حارث روف نے 3 وکٹیں لیں، شاہین شاہ آفریدی 2، زمان خان، شکیب الحسن اور محمد نعیم نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی ۔
لاہور قلندرز نے 191 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں حاصل کیا، عبداللہ شفیق 65 رنز بنا کر نمایاں رہے، فخر زمان 47، کوشال پریریا 30 اور محمد نعیم 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ،بھانوکا راجہ پاکسے 23 اور آصف علی 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔
کراچی کی جانب سے حسن علی نے 2 جبکہ میر حمزہ اور فواد علی نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا ، شاندار 65 رنز کی اننگز کھیلنے پر عبداللہ شفیق میچ کے بہترین کھلاڑی قرار دیئے گئے ۔
کراچی کنگز کے خلاف فتح کے بعد لاہور قلندرز دوسرے کوالیفائر میں اسلام آباد یونائٹڈ کے ساتھ مدِ مقابل ہوگی، میچ جمعے کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا ۔
واضح رہے کہ کوئٹی گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پہلے ہی کوالیفائر میچ میں اسلام آباد کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر چکی ہے ۔