Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, جولائی 4, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • ملک بھر میں 6 سے 10 جولائی کے درمیان موسلادھار بارشوں کی پیشنگوئی
    • عالمی سطح پر بڑی پیشرفت ،روس نے افغانستان کی طالبان حکومت کو باقاعدہ طور پر تسلیم کرلیا
    • شمالی وزیرستان میں دراندازی کی ایک اور کوشش ناکام، 30 دہشتگرد ہلاک
    • 9 مئی واقعات کے 8 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی ’’سازش اور معاونت‘‘ کا ذمہ دار قرار، ضمانت مسترد
    • وزیراعظم شہبازشریف دو روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان پہنچ گئے
    • ڈی آئی خان: بم بنانے کے دوران بارودی مواد پھٹنے سے 3 دہشتگرد ہلاک
    • سانحہ سوات پر کمشنر ملاکنڈ کی تحقیقاتی رپورٹ صوبائی انسپیکشن ٹیم کو ارسال
    • باجوڑ دھماکے سے متعلق سی ٹی ڈی کی رپورٹ تیار، مقدمہ میں 7 دہشتگردوں کی نشاندہی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » وزيراعظم شهبازشريف نے 190 ملین پاونڈ کی لاگت سے دانش یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا
    اہم خبریں

    وزيراعظم شهبازشريف نے 190 ملین پاونڈ کی لاگت سے دانش یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    مارچ 15, 2025Updated:مارچ 15, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    land allocated for Danish University will make the country famous globally, says Prime Minister
    14 اگست 2026 کو اس یونیورسٹی کا پہلا سیکشن فعال ہوجائے گا، یونیورسٹی میں مستحق اور لائق طلبہ کو تعلیم سے آراستہ کیا جائے گا،وزیراعظم
    Share
    Facebook Twitter Email

    وزیر اعظم شہباز شریف نے 190 ملین پاؤنڈ  کی لاگت سے تعمیر ہونے والی دانش یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا ۔

    اسلام آباد میں دانش یونیورسٹی آف ایمرجنگ سائنسز کی سائٹ ریویو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میرے اور سب کیلئے یہ انتہائی خوشی کا موقع ہے،یونیورسٹی میں بہترین تعلیم، اساتذہ اور ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹرز ہوں گے،دانش یونیورسٹی کا مرکزی نکتہ اپلائیڈ سائنسز ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ 14 اگست 2026 کو اس یونیورسٹی کا پہلا سیکشن فعال ہوجائے گا، یونیورسٹی میں مستحق اور لائق طلبہ کو تعلیم سے آراستہ کیا جائے گا، دانش یونیورسٹی پی کے ایل آئی کی طرز پر کام کرے گی، دانش یونیورسٹی میں صرف میرٹ پر داخلہ ملے گا،  یونیورسٹی میں غریب بچوں اور بچیوں کو مفت تعلیم دی جائے گی ۔

    محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک میں تعلیم کیلئے کام نہ کیا تو سبز ہلالی پرچم اپنے مقام پر نہیں پہنچے گا، پاکستان میں بہت اچھی اور شاندار درسگاہیں موجود ہیں لیکن تحقیق اور ماڈرن سائنسز کے حوالے سےملک میں ایسی درسگاہ موجود نہیں،نوجوانوں کو تعلیم کے مواقع کی فراہمی اولین ترجیح ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ یہ یونیورسٹی 190 ملین پاؤنڈز سے بنائی جارہی ہے، یہ وہی رقم ہے جو برطانیہ سے سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئی، میں کسی سیاسی گفتگو میں نہیں الجھنا چاہتا، سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا معلوم نہیں یہ رقم سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں کیسے منتقل ہوئی۔

    وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا شکر گزار ہوں ، انہوں نے کہا سپریم کورٹ کا اس رقم سے کوئی لینا دینا نہیں، سابق چیف جسٹس نے کہا یہ پیسہ حکومت پاکستان کا ہے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا بھی شکر گزار ہوں انہوں نے یہ پیسہ قومی خزانے میں منتقل کیا۔

    تقریب سے اپنے خطاب میں  وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ تیز رفتار دنیا میں سب کچھ بدل چکا ہے، حکومت تعلیم کے فروغ کیلئے اقدامات کررہی ہے، دانش یونیورسٹی کا قیام تعلیم کے فروغ کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں دانش سکولز کا قیام پہلے ہی عمل میں لایا جارہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے پہلے بطور وزیراعلیٰ پنجاب صوبے میں دانش سکول کی بنیاد رکھی اب بطور وزیراعظم پورے ملک کیلئے دانش یونیورسٹی کا قیام عمل میں لارہے ہیں ۔

    دریں اثناء وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ دانش یونیورسٹی کا دنیا کے بہترین تعلیمی اداروں کے ساتھ تعلق قائم کیا جائے گا، نوجوان دانش یونیورسٹی سے مستفید ہوں گے، شہباز شریف نے دانش سکول کا ماڈل پنجاب میں متعارف کرایا، غریب بچوں کو اعلیٰ تعلیم دینا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو نالج اکانومی بنانے جارہے ہیں، دانش یونیورسٹی کو جدید خطوط پر استوار کریں گے،یہ ادارہ اس 190 ملین پاؤنڈ سے تعمیر کیا جارہا ہے جو عوام کا پیسہ تھا،یہ وہی پیسہ ہے جو این سی اے برطانیہ نے پاکستان کو دیا تھا،ماضی کی حکومت نے اس پیسے کا غلط استعمال کیاتھا، دانش یونیورسٹی پاکستان کو بہترین افرادی قوت فراہم کرنے میں کردار ادا کرےگی ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleگلگت بلتستان میں 4 نایاب برفانی تیندووں کی ویڈیو منظر عام پر آگئی
    Next Article 9 مئی مقدمات، بانی پی ٹی آئی کی تمام کیسز کے ایک ساتھ ٹرائل کی استدعا مسترد
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    ملک بھر میں 6 سے 10 جولائی کے درمیان موسلادھار بارشوں کی پیشنگوئی

    جولائی 4, 2025

    عالمی سطح پر بڑی پیشرفت ،روس نے افغانستان کی طالبان حکومت کو باقاعدہ طور پر تسلیم کرلیا

    جولائی 4, 2025

    شمالی وزیرستان میں دراندازی کی ایک اور کوشش ناکام، 30 دہشتگرد ہلاک

    جولائی 4, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    ملک بھر میں 6 سے 10 جولائی کے درمیان موسلادھار بارشوں کی پیشنگوئی

    جولائی 4, 2025

    عالمی سطح پر بڑی پیشرفت ،روس نے افغانستان کی طالبان حکومت کو باقاعدہ طور پر تسلیم کرلیا

    جولائی 4, 2025

    شمالی وزیرستان میں دراندازی کی ایک اور کوشش ناکام، 30 دہشتگرد ہلاک

    جولائی 4, 2025

    9 مئی واقعات کے 8 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی ’’سازش اور معاونت‘‘ کا ذمہ دار قرار، ضمانت مسترد

    جولائی 3, 2025

    وزیراعظم شہبازشریف دو روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان پہنچ گئے

    جولائی 3, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.