Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, ستمبر 7, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پاسکو اور یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی بندش کے عمل میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس
    • شزہ فاطمہ خواجہ کی LEAP 2026 میں شرکت، ٹیک ڈیسٹنیشن پاکستان پویلین کا افتتاح
    • پاک چین میڈیا تعاون ایشیا بحرالکاہل میں مشترکہ خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے،ڈاکٹر شذرہ منصب علی
    • سٹاک ایکسچینج: عام شہریوں کی شرکت سے معاشی ترقی تیز ہو سکتی ہے، یوسف رضا گیلانی
    • ویمنز ایشیا کپ: آئی سی سی نے قومی ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء پرجرمانہ عائد کردیا
    • خیبر پختونخوا میں عدالتوں کے ایک دن کے بائیکاٹ سےعوام کے 12 کروڑ روپے ضائع ہوتے ہیں، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ
    • بھارت کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کیلئے اپنے وعدے پورے کرے، پاکستان
    • مادرِ وطن کا دفاع مقدس امانت ہے، ثابت قدمی سے نبھاتے رہیں گے: ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں 19 سے 22 اگست تک لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری
    اہم خبریں اگست 18, 2026

    خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں 19 سے 22 اگست تک لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری

    Facebook Twitter Email
    Landslide alert issued for the mountainous areas of Khyber Pakhtunkhwa from August 19 to 22.
    این ڈی ایم اے کا عوام اور مسافروں کو لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے سے دوچار پہاڑی علاقوں اور سڑکوں پر غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا مشورہ ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں کل 19 سے 22 اگست کے دوران لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا، این ڈی ایم اے کے مطابق پہاڑی علاقوں میں سفر کے دوران لینڈ سلائیڈنگ، پتھر گرنے یا ملبے کے بہاؤ کی صورت میں متاثرہ مقام سے محفوظ فاصلہ اختیار کریں اور انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کی ہدایات پر عمل کریں ۔

    این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کل سے 22 اگست تک ملاکنڈ، لوئر دیر، اپر دیر، شانگلہ، سوات، بٹگرام، آلائی، اپر و لوئر چترال، اپر و لوئر کوہستان، کولائی پالس، مانسہرہ اور گلیات کے پہاڑی علاقے لینڈ سلائیڈنگ کے حوالے سے حساس قرار دیے گئے ہیں ۔

    این ڈی ایم اے الرٹ میں کہا گیا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ، پتھر گرنے اور ملبے کے بہاؤ کے باعث حساس پہاڑی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی عارضی یا طویل دورانیے کے لیے متاثر ہونے جبکہ بعض مقامات پر سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ہے ۔

    این ڈی ایم اے نے این-45 بٹ خیلہ، چکدرہ، دیر، متکنی روڈ، این-45، ایس-4 اے اور ایس-16 دیر ویلیز، این-90، این-95 چکدرہ، مینگورہ، مدین، بحرین اور کالام سمیت آلائی، پوکل اور گنگوال روڈز کو خصوصی طور پر حساس قرار دیا ہے۔

    الرٹ کے مطابق  این-140 اور چترال، بونی، مستوج کوریڈور، این-45 دروش، لواری، چترال اور چترال، گرم چشمہ روڈ پر بھی لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔

    قراقرم ہائی وے پر داسو، کومیلہ اور سیو، پٹن، دوبیر اور جیجل جبکہ پالس اور کولائی تک رسائی کی سڑکوں کو بھی حساس قرار دیا گیا ہے، این-15 بالاکوٹ، کاغان اور ناران جبکہ ایبٹ آباد، گلیات اور تھنڈیانی روڈز پر بھی لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کی نشاندہی کی گئی ہے۔

    این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ اور پتھر گرنے کے واقعات سے سڑکوں، پلوں، حفاظتی دیواروں اور دیگر بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچنے، ٹریفک میں خلل پڑنے اور دور دراز علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہونے کا خدشہ ہے، اچانک پہاڑی تودے گرنے اور ملبے کے بہاؤ سے مسافروں، ڈرائیوروں اور مقامی آبادی، خصوصاً پہاڑی ڈھلوانوں کے قریب آباد افراد کو براہ راست خطرہ لاحق ہوسکتا ہے ۔

    این ای او سی نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور اداروں کو حساس پہاڑی ڈھلوانوں کی مسلسل نگرانی، ہنگامی ٹیموں کی تیاری اور کسی بھی ممکنہ لینڈ سلائیڈنگ کی صورت میں فوری کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، حساس سڑکوں پر رکاوٹوں سے نمٹنے کے لیے ضروری مشینری، ریسکیو وسائل اور متبادل انتظامات بھی پیشگی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

    این ڈی ایم اے نے عوام اور مسافروں کو لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے سے دوچار پہاڑی علاقوں اور سڑکوں پر غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے، شہری سفر سے قبل موسم اور سڑکوں کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہی حاصل کریں اور متعلقہ اداروں کی جانب سے بند کی گئی سڑکوں پر سفر سے مکمل گریز کریں ۔

    این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں سفر کے دوران لینڈ سلائیڈنگ، پتھر گرنے یا ملبے کے بہاؤ کی صورت میں متاثرہ مقام سے محفوظ فاصلہ اختیار کریں اور انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کی ہدایات پر عمل کریں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleعدالتی حکم پر مکمل عمل ہوگا، بانی پی ٹی آئی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے، تحریک انصاف کا اعلان
    Next Article وفاقی حکومت کا سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیل دائر کرنے کا اعلان
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پاسکو اور یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی بندش کے عمل میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس

    ستمبر 7, 2026

    شزہ فاطمہ خواجہ کی LEAP 2026 میں شرکت، ٹیک ڈیسٹنیشن پاکستان پویلین کا افتتاح

    ستمبر 7, 2026

    پاک چین میڈیا تعاون ایشیا بحرالکاہل میں مشترکہ خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے،ڈاکٹر شذرہ منصب علی

    ستمبر 7, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پاسکو اور یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی بندش کے عمل میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس

    ستمبر 7, 2026

    شزہ فاطمہ خواجہ کی LEAP 2026 میں شرکت، ٹیک ڈیسٹنیشن پاکستان پویلین کا افتتاح

    ستمبر 7, 2026

    پاک چین میڈیا تعاون ایشیا بحرالکاہل میں مشترکہ خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے،ڈاکٹر شذرہ منصب علی

    ستمبر 7, 2026

    سٹاک ایکسچینج: عام شہریوں کی شرکت سے معاشی ترقی تیز ہو سکتی ہے، یوسف رضا گیلانی

    ستمبر 7, 2026

    ویمنز ایشیا کپ: آئی سی سی نے قومی ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء پرجرمانہ عائد کردیا

    ستمبر 7, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.