Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, نومبر 20, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • میڈیا اور اکیڈیمیا کو جوڑنا: صحافت کے مستقبل کی تشکیل کے عنوان سے بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد
    • سہ فریقی سیریز کے دوسرے میچ میں زمبابوے نے سری لنکا کو 67 رنز سے شکست دیدی
    • خیبر پختونخوا میں کارروائیاں جاری، مختلف علاقوں میں مزيد 7 دہشتگرد ہلاک
    • ڈی آئی خان میں پولیس کی بکتربندگاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، 2 اہلکار شہید، 4 زخمی
    • کرم میں سکیورٹی فورسز کی 2 کامیاب کارروائیوں کے دوران 23 دہشت گرد ہلاک
    • سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں، 4 دہشت گرد ہلاک
    • 4 روزہ جنگ میں پاکستان فاتح رہا،بھارت کو بدترین شکست ہوئی، امریکی کانگریس میں رپورٹ جمع
    • وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے سہ ملکی ٹی ٹوینٹی سیریز کی ٹیموں کے اعزاز میں ظہرانہ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پاپوا نیو گنی میں لینڈ سلائیڈنگ،650 سے زائد افراد کی ہلاکتوں کا خدشہ
    اہم خبریں

    پاپوا نیو گنی میں لینڈ سلائیڈنگ،650 سے زائد افراد کی ہلاکتوں کا خدشہ

    مئی 27, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Landslides in Papua New Guinea, more than 650 people are feared dead
    Share
    Facebook Twitter Email

    پاپوا نیو گنی میں خطرناک لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے لاپتہ سینکڑوں افراد کی ہلاکتوں کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

    غیر ملکی خبررساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ نے پاپوا نیو گنی کے صوبے انگا کے گاؤں میں ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ میں 670 افراد کے زندہ دبنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ان رپورٹس کے مطابق شدید بارش کی وجہ سے جمعے کے روز پہاڑ  ٹوٹ گیا۔جس کے گرنے کی وجہ سے انگا صوبے کے گاؤں میں لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے گاؤں کا تقریباً ایک کلو میٹر کا علاقہ متاثر ہوا۔

    غیر ملکی خبررساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق بہت زیادہ ملبہ ہونے اور جدید مشینری کے دستیاب نہ ہونے کی صورت میں اب تک چند لاشوں کو ہی نکالا جا سکا ہے جبکہ اس کے ساتھ ہی ریسکیو اہلکاروں نے ایک جوڑے کو ملبے سے زندہ بھی نکالا ہے۔ریسکیو اہلکاروں کے مطابق رضا کاروں کی بڑی تعداد متاثرہ علاقے میں موجود ہے جن کی ترجیح یہ ہے کہ شدید متاثرہ علاقے سے عوام کو محفوظ طریقے سے نکالا جائے۔

    قبل ازیں اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے مہاجرین کے ایک عہدیدار نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا ہے کہ ریسکیو اہلکاروں کو ملبے تلے دبے افراد کی لاشوں کو نکالنے کے لیے ان کے پیاروں کی طرف سے مشینری کے استعمال کی اجازت نہ دینے سمیت بہت سی مشکلات درپیش آرہی ہیں۔

    یو این ایجنسی کے عہدیدار کے مطابق مقامی لوگ اپنے پیاروں کی لاشوں کو اس ملبے سے نکالنے کے لیے لکڑیوں، بیلچوں اور دیگر زرعی آلات کا استعمال کر رہے ہیں،تاکہ ان کے پیاروں کی لاشوں کی بے حرمتی نہ ہو۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 150 مقامات مکمل تباہ ہو گئے ہیں۔جبکہ تقریباً 1250 افراد لاپتہ ہیں۔اس کے علاوہ لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ بعض مقامات پر ملبے کی اونچائی 10 میٹر تک ہے۔ابتدائی طور پر لینڈ سلائیڈنگ میں 100 سے بھی کم اموات کا بتایا گیا ہے،تاہم بعد ازاں اقوام متحدہ کی طرف سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے سے متعلق بتایا گیا کہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث تقریباً 670 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleبلوچستان:کوچ سے 4650 پیکٹ انڈین گٹکا اور غیر ملکی سگریٹ برآمد
    Next Article سورج آج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا
    Mahnoor

    Related Posts

    میڈیا اور اکیڈیمیا کو جوڑنا: صحافت کے مستقبل کی تشکیل کے عنوان سے بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد

    نومبر 20, 2025

    خیبر پختونخوا میں کارروائیاں جاری، مختلف علاقوں میں مزيد 7 دہشتگرد ہلاک

    نومبر 20, 2025

    ڈی آئی خان میں پولیس کی بکتربندگاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، 2 اہلکار شہید، 4 زخمی

    نومبر 20, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    میڈیا اور اکیڈیمیا کو جوڑنا: صحافت کے مستقبل کی تشکیل کے عنوان سے بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد

    نومبر 20, 2025

    سہ فریقی سیریز کے دوسرے میچ میں زمبابوے نے سری لنکا کو 67 رنز سے شکست دیدی

    نومبر 20, 2025

    خیبر پختونخوا میں کارروائیاں جاری، مختلف علاقوں میں مزيد 7 دہشتگرد ہلاک

    نومبر 20, 2025

    ڈی آئی خان میں پولیس کی بکتربندگاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، 2 اہلکار شہید، 4 زخمی

    نومبر 20, 2025

    کرم میں سکیورٹی فورسز کی 2 کامیاب کارروائیوں کے دوران 23 دہشت گرد ہلاک

    نومبر 20, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.