کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے خیبر پختونخوا کے علاقے لکی مروت میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے لکی مروت میں کارروائی کی جس کے دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کردی۔ جوابی فائرنگ میں 2 دہشت گرد مارے گئے جب کہ دیگر موقع سے فرار ہوگئے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گرد حساس اداروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے اور ٹارگٹ کلنگ، بم دھماکوں اور دیگر متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔سی ٹی ڈی اہلکاروں نے ہلاک دہشت گردوں سے دستی بم، اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا۔
اس سے قبل کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے رات گئے چھاپوں میں پشاور دھماکے کے سلسلے میں تین مشتبہ افراد کو گرفتار کیا تھا۔تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹارگٹڈ چھاپوں میں پشاور دھماکے کے اہم ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے گرفتار کیے گئے زخمی دہشت گردوں کےبیان ریکاڑ کرا لیے گئے ہیں۔