لکی مروت میں پولیس حراست میں زین اللہ کے قتل کیخلاف عوام کااحتجاج کیا ہے
ضلع لکی مروت میں متحدہ قومی کمیٹی نے پولیس حراست میں جاں بحق ہونے والے زین اللہ کے قتل کیخلاف غزنی کے مقام پر احتجاج کیا۔واضح رہے کہ عوام نے بارش کے باوجود بڑی تعداد میں احتجاج میں شرکت کی ہے۔
مظاہرین نے متوفی زین اللہ کی لاش سڑک پر رکھ کر انڈس ہائی وے پر ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردی۔
مظاہرین کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کل عصر کے وقت جابوخیل سے تعلق رکھنے والے ایف سی ملازم زین اللہ کو اٹھایا گیا۔مظاہرین کے مطابق دوران حراست ایف سی اہلکار زین اللہ کو قتل کیا گیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ منشیات فروشوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کا ڈرامہ پولیس رچا رہی ہے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس حراست میں زین اللہ کے قتل کیخلاف متحدہ قومی کمیٹی کی جانب سے احتجاج کرتے ہوئے،ہمیں جب تک انصاف نہیں ملتا اس وقت تک احتجاج جاری رہے گا۔