Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, اپریل 28, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • لکی مروت میں پولیس اہلکار کا اغوا، سیکیورٹی صورتحال پر تشویش
    • روس نے امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی کرانےکی پیشکش کردی ہے
    • پاک افغان سرحد پر افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی بلا اشتعال جارحیت، پاک فوج کا بھرپور جواب
    • اسلام آباد ہائیکورٹ، پی ٹی اے ٹربیونل ممبر کی عدم تعیناتی کے کيس میں وزیراعظم شہبازشریف ذاتی حیثیت میں طلب
    • ایران بمقابلہ امریکہ و اسرائیل: نتیجہ کیوں نہیں؟ ڈاکٹر حمیرا عنبرین
    • پاکستان نے افغان صوبہ کنڑ میں حملے سے متعلق افغان حکام اور میڈیا کا پروپیگنڈا مسترد کر دیا
    • وزیراعظم کی جانب سے وزارت منصوبہ بندی کو قیمتی پتھروں کی برآمدات میں اضافے کے لیے لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایت
    • وزیراعظم نے پی ایس ایل کے پلے آف میچز میں بھی تماشائیوں کو سٹیڈیم آنے کی اجازت دیدی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » محمود خان اچکزئی ، پی ٹی آئی اور دہشتگردی کا خاتمہ ؟
    بلاگ

    محمود خان اچکزئی ، پی ٹی آئی اور دہشتگردی کا خاتمہ ؟

    جنوری 16, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔6 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Mahmood Khan Achakzai, PTI and the end of terrorism
    کیا بانی پی ٹی آئی جب خود وزیراعظم تھے تو کیا وہ ملک بھر میں دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن رکوا گئے تھے ؟
    Share
    Facebook Twitter Email

    پی ٹی آئی والوں کے پاس اپنا کوئی تگڑا اپوزیشن لیڈر نہیں ، یا بانی پی ٹی آئی   اپنے رہنماوں پرقومی اسمبلی میں  بطور اپوزیشن لیڈر اعتماد کرنے کو تیار نہیں ؟اس سوال نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد  کی یخ فضاوں میں  سیاسی درجہ حرارت کو مزید بڑھا دیا ہے ! اور اگر یہ کہا جائے کہ پارٹی تو ابھی شروع ہوئی ، آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا، تو بالکل غلط نہ ہوگا ۔

    سوال تو یہ بھی ہے کہ  پی ٹی آئی خود کو ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت قرار دے رہی ہے لیکن قومی اسمبلی میں عمر ایوب کی نااہلی کے بعد  اپوزیشن لیڈر جیسے اہم ترین عہدے کیلئے  ان کے پاس ایک بھی ایسا رہنما نہیں  جو اس عہدے کیلئے مناسب ہو؟ سوال تو مگر یہ بھی ہے کہ  بانی پی ٹی آئی کی رہائی علی امین گنڈاپور کے ذریعے ممکن نہ ہوئی تو ان کو مکھن سے بال کی مانند نکالنے کے بعد سخت گیر سیاسی کارکن سہیل آفریدی کو آج کے ایک کمزور ترین صوبے کا وزیراعلیٰ بنایا گیا اور اس کے کمزور کندھوں پر بانی نے اپنی رہائی کا اتنا برا بوجھ ڈال دیا کہ اب وہ کریں  تو کیا کریں، جائیں تو کہاں جائیں ؟

    خیبر پختونخوا میرا بھی صوبہ ہے لیکن اس کو کمزور ترین اس لئے لکھا کہ گزشتہ 14 سال سے  زائد عرصے سے میرے صوبے میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے لیکن پی ٹی آئی کارکنوں کے علاوہ کسی کو اس بدقسمت صوبے میں بہتری کے آثار نظر نہیں آرہے ۔ اس صوبے سے تعلق ہونے کے ناطے سب کچھ دیکھ  کر اور جان کر بھی   ہم جیسے صحافت کے طالب علم صرف تنقید ہی کر سکتے ہیں اور پھر اس پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کا جو ردعمل آتا ہے ،اس سے گالیاں بھی شرمندہ ہو جاتی ہیں ۔لیکن ہم نے نہ تو کسی  سیاسی جماعت کے کہنے پر صحافت کے شعبے کا انتخاب کیا ہے اور نہ ہی کسی کے کہنے پر چھوڑ سکتے ہیں۔ صحافت خون کے آخرے قطرے تک جاری رہے گی،غلط کو غلط کہتے رہیں گے اور درست کام کی ستائش بھی جاری رہے گی ۔ ان شا اللہ

    بات  پی ٹی آئی کے بانی کے فیصلوں کی ہو رہی تھی اور کہاں سے کہاں نکل گئی ،اپنے اصل موضوع کی جانب آتے ہیں ،   بانی پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں علی امین گنداپور کو وزیراعلیٰ بنایا ، یہ جانتے ہوئے بھی کہ ان کے خلاف شراب اور اسلحے  سمیت دیگر کئی کیسز درج ہیں لیکن پھر قرعہ ان کے نام کا ہی نکالا گیا، مقصود اور کچھ نہیں بلکہ  صوبے کو تباہ کرکے صرف اپنی رہائی تھا ، گنڈاپور صاحب تو اس میں ناکام رہے  اس لئے صوبہ اب ایک ایسے شخص کے حوالے کرنا تھا جس کا کسی قسم کا کوئی تجربہ نہیں تھا ،اس بار بھی مقصد ایک ہی تھا کہ صوبے کو تباہ کرکے اپنی رہائی یقینی بنائی جائے ۔ لیکن اب تک تو سہیل آفریدی بھی اس میں ناکام نظر آرہے ہیں ، یہ الگ بات ہے کہ وہ پنجاب اور سندھ کے دوروں میں بھیڑ جمع کرنے میں کسی حد تک کامیاب ہوئے ہیں لیکن دونوں صوبوں میں اب ان کا دوبارہ جانا ممکن بھی نہیں ہوگا ۔

    اب آتے ہیں  پی ٹی آئی کے بانی کی جانب سے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کیلئے پختونخوا میپ کے سربراہ اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما محمودخان اچکزئی کی تعیناتی کے معاملے پر ، جیسا کہ اوپر ذکر ہو چکا کہ گنڈاپور صاحب اور سہیل آفریدی صاحب بانی کو جیل سے رہا کروانے میں اب تک ناکام رہے ہیں ، اس لئے بانی پی ٹی آئی کو محسوس ہوا کہ ان کی رہائی صرف ایک صوبے کو استعمال کرکے ممکن نہیں ہو رہی تو انہوں نے نیا طریقہ اپناتے ہوئے اپنی پارٹی کے اس بیانئے کو مسترد کردیا کہ پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے ، میرےمنہ میں خاک ، لیکن اگر واقعی پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے تو وہ اپنے بانی کو رہا کرنے میں ناکامی سے کیوں دوچار ہے ؟

    ایک سوال تو یہ بھی ہے کہ بانی اپنے ہی پارٹی کے سینئر رہنماوں پر اعتماد کیلئے کیوں تیار نہیں ؟ اور اس کیلئے وہ دیگر جماعتوں کے قائدین پر کیوں اعتماد کر رہے ہیں ؟

    بانی پی ٹی آئی جب سے تحریک عدم اعتماد کے ذریعے وزارت عظمیٰ کی کرسی سے  علیحدہ ہوئے ہیں  وہ خو کو آج بھی ملک کا وزیراعظم ہی تصور کرتے ہیں، دوسری جانب ان کے کارکن بضد ہیں کہ وہ ملک و قوم کیلئے قربانی دے رہے ہیں اور کسی صورت سمجھوتہ نہیں کریں گے ، سوال تو مگر یہ بھی کہ اگر وہ سمجھوتہ نہیں کرینگے تو پھر وہ باہر آنے کیلئے نت طریقے کیوں ڈھونڈ رہے ہیں ؟بانی نے صوبہ خیبرپختونخوا کے مستقبل کو کیوں داو پر لگا دیا ہے ؟

    سوال بہت ہو گئے اب اصل مقصد کی طرف آتے ہیں ، بانی پی ٹی آئی چاہتے ہیں کہ ان کی حیثیت خیبر پختونخوا سے ہی کیا پورے ملک سے بہت بڑی ہے ، بس کسی طرح ان کے تمام کیسز ختم ہو جائیں ، وہ بری ہو جائیں اور باہر آکر کیسے بھی ہو وزیراعظم بنے اور وہ اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے انتقام لیں ۔لیکن حقیقت یہ ہے کہ انتقام لینے کی سوچ کسی کو لیڈر نہیں بنا سکتی ، چاہے پی ٹی آئی والے مانیں یا نہ مانیں لیکن یہ عالمی سیاست کے رہنما اصول ہیں ۔

    دوسری بات یہ کہ چلیں تسلیم کرلیں کہ یہ باہرآ جائیں گے اور یہ اسٹیبلشمنٹ اور مخالف سیاسی جماعتوں سے انتقام بھی لے لیں گے لیکن اس کی کیا گارنٹی ہے کہ جب یہ دوبارہ وزیراعظم بنیں گے تو ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا ، ملک میں دودھ اور شہد کی نہریں شروع ہو جائیں گی ،ملک کے مسائل کا حل ان کے پاس ہوتا تو صوبہ خیبر پختونخوا پر توجہ دیتے ، صوبے کے لوگوں نے بانی پر اعتماد کا اظہار تین بار کیا لیکن انہوں نے صوبے کے باسیوں کے ساتھ کیا کیا؟ وہ سب کے سامنے ہے ، رہی بات اسٹیبلشمنٹ کی اور صوبے میں  موجود دہشتگردوں کے خاتمے کی ، تو اس کا حل تو پاک فوج کی  کارروائیوں کے علاوہ  کوئی اور ہو ہی نہیں سکتا ۔ اگر کوئی اور حل ہوتا تو  پی ٹی آئی کے مرکزی اور صوبے کے رہنما بتا دیتے؟

    دوسرا سوال یہ بھی ہے کہ کیا بانی پی ٹی آئی جب خود وزیراعظم تھے تو کیا وہ ملک بھر میں دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن  رکوا گئے تھے ؟ حقیقت یہ ہے کہ بالکل نہیں ۔ کیونکہ دہشتگردوں کا خاتمہ کرنا پاک فوج کا کام ہے کسی سیاسی جماعت کا کام بالکل نہیں ، دہشتگردوں کے ساتھ کئی معاہدے ہوئے  لیکن پھر بھی ملک بھر میں بالعموم اور خیبر پختونخوا میں بالخصوص  سب سے زیادہ دہشتگردی ہے اور اس کا حل صرف فوج آپریشنز ہیں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleوزیراعطم نے اسلام آباد، گلگت اور کشمیر کے شہریوں کیلئے’’وزیراعظم صحت کارڈ‘‘ کا اجرا کردیا
    Next Article خاران میں تھانے اور بینکوں پر حملے ناکام، سیکیورٹی فورسز کے فوری آپریشن میں 12 دہشت گرد ہلاک
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پاک افغان سرحد پر افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی بلا اشتعال جارحیت، پاک فوج کا بھرپور جواب

    اپریل 28, 2026

    اسلام آباد ہائیکورٹ، پی ٹی اے ٹربیونل ممبر کی عدم تعیناتی کے کيس میں وزیراعظم شہبازشریف ذاتی حیثیت میں طلب

    اپریل 28, 2026

    ایران بمقابلہ امریکہ و اسرائیل: نتیجہ کیوں نہیں؟ ڈاکٹر حمیرا عنبرین

    اپریل 28, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    لکی مروت میں پولیس اہلکار کا اغوا، سیکیورٹی صورتحال پر تشویش

    اپریل 28, 2026

    روس نے امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی کرانےکی پیشکش کردی ہے

    اپریل 28, 2026

    پاک افغان سرحد پر افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی بلا اشتعال جارحیت، پاک فوج کا بھرپور جواب

    اپریل 28, 2026

    اسلام آباد ہائیکورٹ، پی ٹی اے ٹربیونل ممبر کی عدم تعیناتی کے کيس میں وزیراعظم شہبازشریف ذاتی حیثیت میں طلب

    اپریل 28, 2026

    ایران بمقابلہ امریکہ و اسرائیل: نتیجہ کیوں نہیں؟ ڈاکٹر حمیرا عنبرین

    اپریل 28, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.