Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, اکتوبر 5, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا اجلاس، پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی اجلاس میں شرکت
    • خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
    • سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع
    • اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے
    • 24 سال بعد نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کا باضابطہ اجرا، بے گھر افراد کو چھت فراہمی میں پیش رفت
    • ہیلتھ سیکٹر میں خود انحصاری: ایس آئی ایف سی کی اصلاحات سے برآمدات بڑھانے کے اقدامات پر غور
    • ایشین گیمز اختتام پذیر، چین بازی لے گیا، پاکستان 10 میڈلز کے ساتھ 29ویں نمبر پر رہا
    • وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے لکی مروت سے لانگ مارچ کا آغاز کردیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ملاکنڈ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 9 دہشت گرد ہلاک، 8 گرفتار
    اہم خبریں جولائی 20, 2025

    ملاکنڈ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 9 دہشت گرد ہلاک، 8 گرفتار

    Facebook Twitter Email
    Malakand: 9 terrorists killed, 8 arrested in security forces operation
    وزیراعظم شہباز شریف نے ملاکنڈ میں کامیاب آپریشن پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    ضلع ملاکنڈ میں پولیس، لیویز، سی ٹی ڈی اور ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ آپریشن میں  9 دہشتگردوں کو ہلاک اور 8 کو گرفتار کرلیا، علاقے کے مقامی لوگوں نے اس آپریشن کو سراہا اور ریاست کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کی مکمل حمایت کا اظہار کیا ۔

    پاک فوج کے ترجمان ادارے  آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاکنڈ میں 16 سے 20 جولائی تک سیکیورٹی فورسز نے پولیس، لیویز، سی ٹی ڈی اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر مشترکہ آپریشن کیا ۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 9 دہشتگرد ہلاک جبکہ 8 کو گرفتار کرلیا گیا ، ہلاک اور گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری اسلحہ او گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق چار روز تک جاری رہنے والے اس آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے مہارت سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لے کر مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا ۔

    آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ علاقے کے مقامی لوگوں نے اس آپریشن کو سراہا اور ریاست کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کی مکمل حمایت کا اظہار کیا ۔

    علاقے میں مزید دہشتگردوں کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے قوم کے ساتھ مل کر بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے ناسور کو ملک سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں ۔

    دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے ملاکنڈ میں کامیاب آپریشن پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور خوارج دہشت گردوں کی ہلاکت پر فورسز کی ستائش کی ہے ۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی سیکیورٹی فورسز میں ہم آہنگی کی مثال ہے ۔

    انہوں نےکہا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم سیکیورٹی فورسز کےساتھ کھڑی ہے، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخیبر پختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر منتخب 25 ارکان نے گورنر ہاوس میں حلف اٹھا لیا
    Next Article بنگلادیش نے پہلے ٹی20 میچ میں پاکستان کو 7 وکٹ سے ہرادیا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل

    اکتوبر 5, 2026

    سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع

    اکتوبر 5, 2026

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

    اکتوبر 5, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا اجلاس، پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی اجلاس میں شرکت

    اکتوبر 5, 2026

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل

    اکتوبر 5, 2026

    سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع

    اکتوبر 5, 2026

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

    اکتوبر 5, 2026

    24 سال بعد نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کا باضابطہ اجرا، بے گھر افراد کو چھت فراہمی میں پیش رفت

    اکتوبر 5, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.