ملالہ یوسفزئی نے ایک بار پھر غزہ میں جاری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
ملالہ یوسفزئی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق اس وقت غزہ میں 6 لاکھ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر ہیں، یہ بالکل بھی ناقابل قبول ہے کہ غزہ کے معصوم بچے زندہ رہنے کے لئے کوشیش کر رہے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ خوفناک حالات کا بھی سامنا کر رہے ہیں۔ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ مسلسل بمباری کے ڈر میں رہنا بچوں کے لئے نہایت ہی نقصان دہ ہے۔ملالہ یوسفزئی کے مطابق ایک ساتھ مل کر پوری دنیا کو اس غیر ضروری تشدد کو بند کرنے اور غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبے کو جاری دکھنا چاہے۔