Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, اکتوبر 5, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع
    • اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے
    • 24 سال بعد نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کا باضابطہ اجرا، بے گھر افراد کو چھت فراہمی میں پیش رفت
    • ہیلتھ سیکٹر میں خود انحصاری: ایس آئی ایف سی کی اصلاحات سے برآمدات بڑھانے کے اقدامات پر غور
    • ایشین گیمز اختتام پذیر، چین بازی لے گیا، پاکستان 10 میڈلز کے ساتھ 29ویں نمبر پر رہا
    • وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے لکی مروت سے لانگ مارچ کا آغاز کردیا
    • وزیر داخلہ محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، گورنر راج یا ایمرجنسی کی صورت میں آئینی کردار ادا کرنے پر اتفاق
    • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے مذاکراتی کمیٹی کو بھیجا گیا مسودہ سوشل میڈیا پر شیئر کردیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » مردان: کاٹلنگ بابوزئی میں سی ٹی ڈی کی خفیہ ا طلاع پر کامیاب کارروائی، 2دہشت گرد ہلاک
    خیبرپختونخوا اگست 31, 2026

    مردان: کاٹلنگ بابوزئی میں سی ٹی ڈی کی خفیہ ا طلاع پر کامیاب کارروائی، 2دہشت گرد ہلاک

    Facebook Twitter Email
    Mardan: Two terrorists killed in a successful CTD operation in Katlang Babozai, based on intelligence information.
    ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے 2 ایس ایم جیز، ایک ہینڈ گرینیڈ، 6 میگزین اور متعدد کارتوس برآمد ہوئے، سی ٹی ڈی پولیس اعلامیہ
    Share
    Facebook Twitter Email

    مردان کی کاٹلنگ کے پہاڑی علاقے بابوزی میںخفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2دہشت گرد ہلاک ہو گئے، جبکہ دیگر دہشت گرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے، سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔

    کاٹلنگ: سی ٹی ڈی کے مطابق مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ فتنہ الخوارج سے منسلک دہشت گردوں کا گروہ کاٹلنگ کے پہاڑی سلسلے میں موجود ہے اور پہاڑ سے نیچے آکر دہشت گردی کی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ۔

    سی ٹی ڈی مردان ریجن نے بابوزی کے پہاڑی علاقے میں کارروائی شروع کی،اہلکاروں کے موقع پر پہنچنے پر دہشت گرد پہاڑ کی جانب فرار ہوتے ہوئے فائرنگ کرنے لگے، جس پر سی ٹی ڈی اہلکاروں نے موثر جوابی کارروائی کی ۔

    اعلامیے کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے بعد سرچ آپریشن کے دوران 2دہشت گرد ہلاک ہوگئے، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے 2 ایس ایم جیز، ایک ہینڈ گرینیڈ، 6 میگزین اور متعدد کارتوس برآمد ہوئے ۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، جبکہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے مزید نفری موقع پر پہنچ گئی ہے اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاکستان، سعودی عرب، ترکیہ کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے روڈ میپ کیلئے استنبول میں ہہلا اجلاس
    Next Article وزیراعظم شہباز شریف تین روزہ دورے پر بشکیک پہنچ گئے، ایس سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    ہیلتھ سیکٹر میں خود انحصاری: ایس آئی ایف سی کی اصلاحات سے برآمدات بڑھانے کے اقدامات پر غور

    اکتوبر 5, 2026

    وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے لکی مروت سے لانگ مارچ کا آغاز کردیا

    اکتوبر 4, 2026

    وزیر داخلہ محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، گورنر راج یا ایمرجنسی کی صورت میں آئینی کردار ادا کرنے پر اتفاق

    اکتوبر 4, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع

    اکتوبر 5, 2026

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

    اکتوبر 5, 2026

    24 سال بعد نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کا باضابطہ اجرا، بے گھر افراد کو چھت فراہمی میں پیش رفت

    اکتوبر 5, 2026

    ہیلتھ سیکٹر میں خود انحصاری: ایس آئی ایف سی کی اصلاحات سے برآمدات بڑھانے کے اقدامات پر غور

    اکتوبر 5, 2026

    ایشین گیمز اختتام پذیر، چین بازی لے گیا، پاکستان 10 میڈلز کے ساتھ 29ویں نمبر پر رہا

    اکتوبر 4, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.