Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, ستمبر 18, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں، وفاقی حکومت نے کفایت شعاری مہم کا اعلان کردیا، اعلامیہ جاری
    • کرک پولیس مقابلہ، ظفران شہید کیس کا مرکزی نامزد اشتہاری ملزم ہلاک
    • تحریک انصاف لانگ مارچ کیلئے اسلام آباد نہیں پہنچے گی،گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی
    • فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر غور
    • لاہور ہائیکورٹ نے محمد رضوان کی این سی سی آئی اے نوٹسز کیخلاف درخواست مسترد کردی
    • لندن میں پاکستان انویسٹمنٹ راؤنڈ ٹیبل: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا معاشی اصلاحات پر خطاب
    • ازبک میڈیا وفد کا وزارت خارجہ کا دورہ، پاک ازبک تعلقات پر بریفنگ
    • مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش، پاکستانی دفترِ خارجہ کی شدید مذمت
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » 9 مئی حملے، پی ٹی آئی پنجاب کے اہم رہنماوں کو 10، 10 سال قید سزا، شاہ محمود بری
    اہم خبریں دسمبر 19, 2025

    9 مئی حملے، پی ٹی آئی پنجاب کے اہم رہنماوں کو 10، 10 سال قید سزا، شاہ محمود بری

    Facebook Twitter Email
    May 9 attack, key leaders of PTI Punjab sentenced to 10 years in prison, Shah Mehmood acquitted
    فیض حمید کے فیصلے کے بعد سیاسی تجزیہ نگار بانی پی ٹی آئی اورفیض حمید کے ان واقعات پیچھے باہمی گٹھ جوڑ کا ذکر بھی کر چکے ہیں ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    انسداد دہشت گردی لاہور نے نو مئی کیس میں ڈاکٹر یاسمین، محمود الرشید، اعجاز چودھری، عمر چیمہ کو دس دس سال قید کی سزا سنا دی، جبکہ ایک کیس میں شاہ محمود قریشی کو بری کردیا گیا ۔

    انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9مئی کو جی او آر گیٹ پر توڑ پھوڑ کے ایک اور مقدمے کا کوٹ لکھپت جیل میں محفوظ فیصلہ سنایا ۔

    عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد ،میاں محمود الرشید ،اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ کو دس دس سال قید کی سزا سنائی جبکہ شاہ محمود قریشی کو جی او آر گیٹ توڑنے کے مقدمے سے بری کردیا ۔

    دوران ٹرائل ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 21 ملزمان کے حتمی بیانات قلمبند کیے گئے، پراسیکیوشن کی جانب سے 56 گواہوں کو عدالت میں پیش کیا گیا، اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں کیس کا فیصلہ سنایا ۔

    دوران ٹرائل چار ملزمان کو اشتہاری قرار دیا گیا تھا، تھانہ ریس کورس پولیس نے مقدمے کا چالان پیش کررکھا تھا ۔

    لاہور کی مقامی قیادت کو دی گئی سزائیں پس پردہ سہولت کاروں اور اشتعال انگیز قیادت کے خلاف کارروائی کا اشارہ ہیں ،ڈی جی آئی ایس پی آر نے 7 مئی 2024 کو پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ 9 مئی کا مقدمہ پوری قوم کا مقدمہ ہے ۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے امید ظاہر کی کہ اس میں ملوث تمام سہولت کاروں اور اشتعال انگیز عناصر کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا ۔

    سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق اس سطح کی قیادت کو ملنے والی سزاؤں کے بعد بانی پی ٹی آئی بھی ایسے مقدمات کا سامنا کر سکتے ہیں ۔

    کیونکہ پارٹی کے متعدد رہنماؤں نے انکے ملوث ہونے کے بارے میں بیانات موجود ہیں،پارٹی قیادت کو دی جانے والی سزائیں ریاستی رٹ کی بحالی کی طرف اٹھایا جانے والا ایک اہم قدم ہے ۔

    فیض حمید کے فیصلے کے بعد سیاسی تجزیہ نگار بانی پی ٹی آئی اورفیض حمید کے ان واقعات پیچھے باہمی گٹھ جوڑ کا ذکر بھی کر چکے ہیں ۔

    تجزیہ کاروں کے مطاق آئی ایس پی آر کی فیض حمید کے فیصلے پر پریس ریلیز میں سیاسی گٹھ جوڑ سے مراد بانی پی ٹی آئی ہو سکتے ہیں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleانڈر 19 ایشیا کپ، پاکستان اور بھارت نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
    Next Article شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر حملہ ناکام، 4 دہشتگرد ہلاک، 4 جوان شہید، 15 افراد زخمی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں، وفاقی حکومت نے کفایت شعاری مہم کا اعلان کردیا، اعلامیہ جاری

    ستمبر 17, 2026

    کرک پولیس مقابلہ، ظفران شہید کیس کا مرکزی نامزد اشتہاری ملزم ہلاک

    ستمبر 17, 2026

    تحریک انصاف لانگ مارچ کیلئے اسلام آباد نہیں پہنچے گی،گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی

    ستمبر 17, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں، وفاقی حکومت نے کفایت شعاری مہم کا اعلان کردیا، اعلامیہ جاری

    ستمبر 17, 2026

    کرک پولیس مقابلہ، ظفران شہید کیس کا مرکزی نامزد اشتہاری ملزم ہلاک

    ستمبر 17, 2026

    تحریک انصاف لانگ مارچ کیلئے اسلام آباد نہیں پہنچے گی،گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی

    ستمبر 17, 2026

    فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر غور

    ستمبر 17, 2026

    لاہور ہائیکورٹ نے محمد رضوان کی این سی سی آئی اے نوٹسز کیخلاف درخواست مسترد کردی

    ستمبر 17, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.