پشاور:انسدادی دہشت گردی عدالت نے سابق صوبائی وزیر کامران بنگش، تیمور سلیم جھگڑا، ارباب عاصم، ضلعی صدر پی ٹی آئی عرفان سلیم سمیت دیگر کو بری کر دیا۔9 مئی واقعات کے سلسلے میں تھانہ خان رازق میں کامران بنگش، تیمور سلیم جھگڑا اور دیگر کارکنان کیخلاف ایف آئی آر درج تھی۔
بری ہونے والے ملزمان میں پی ٹی آئی کے ارباب شیر علی، مینا خان آفریدی، یونس ظہیر اور فضل الہی بھی شامل ہیں۔عدالت نے ایف آئی آر نمبر 433 میں نامزد تمام افراد کو ثبوت کی عدم موجودگی کی بنا پربے قصور ٹھہرایا۔
اس موقع پر سابق صوبائی وزیر کامران بنگش کا کہنا تھا کہ پہلے ہی دن سے کہتے آرہے ہیں کہ تمام مقدمات جھوٹ پر مبنی ہیں، ایک کے بعد ایک تمام کارکنان کو اللہ تعالیٰ نے سرخرو کر دیا۔
تیمور جھگڑا نے کہا کہ جس دن 9 مئی واقعات کی شفاف انکوائری ہوئی تو سارا کچا چٹھا کھل جائے گا۔