مودی سرکار اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہ آئی ۔کسانوں کے احتجاج کی وجہ سے بھارت کے متعدد اضلاع میں موبائل اور انٹرنیٹ سروسز بند کردی
ذرائع کے مطابق ہریانہ حکومت نے کسانوں کے دہلی چلو مارچ کے پیش نظر سات اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ اور ایس ایم ایس سروس پر پابندی کو بڑھا دیا ہے ۔ایڈیشنل چیف سکریٹری ہریانہ کے مطابق ریاست میں امن و امان کی صورتحال بہت کشیدہ ہے جس کی وجہ سے سروس پر پابندی رہے گی۔دوسری جانب کسان لیڈر کہتے ہیں مودی سرکار نے احتجاج کے خوف سے یہ قدم اٹھایا ہے۔کسان مظاہرین نے 21فروری کو دہلی میں داخل ہونے کی دھمکی بھی دی تھی۔
دہلی چلو کسان مظاہرین بارہ سو ٹریکٹرز کے ساتھ مارچ کی جانب رواں دواں ہیں۔مودی سرکار نے کسان مظاہرین سے حواس باختگی میں دہلی کی سرحدوں پر سکیورٹی بڑھا دی۔ پنجاب ہائی کورٹ نے کسانوں کو ایک جگہ نہ جمع ہونے کا حکم نامہ جاری کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مارچ میں لوگوں کی تعداد سے بھارتی دارالحکومت میں رکاوٹوں کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔یاد رہے کہ بھارتی حکومت نے اس سے قبل بھی موبائل انٹرنیٹ کی معطلی میں تیرہ سے انیس فروری تک توسیع کی تھی۔