قبائلی علاقہ مہمند میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا ،زیر زمین چھپائے گئے تین آئی ای ڈیز کو ڈسپوز کردیا گیا ۔
مہمند: پولیس کے مطابق تحصیل صافی تھانہ لکڑی کے علاقہ گھڑی آزاد فرمان کور میں کارروائی کے دوران زیر زمین چھپائے گئے 3 عدد آئی ای ڈیز بم کامیابی سے ناکارہ بنا دیئے گئے ۔
پولیس کا کہنا تھا کہ مشکوک بارودی مواد کی اطلاع موصول ہوتے ہی ڈی ایس پی جان محمد اور ایس ایچ او سردار حسین کی قیادت میں بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لیکر بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کیا گیا ۔
بی ڈی ایس ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت سے تقریباً 25 سے 30 کلوگرام بارود اور 18 سے 20 فٹ پرائما کارڈ پر مشتمل بموں کو ناکارہ بنا دیا ۔