Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, جولائی 14, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبرپختونخوا حکومت کام چھوڑ کر احتجاج میں مصروف، کرپشن اور سفارشی کلچر پر عوام نالاں
    • 14 سے 17 جولائی ملک کے دوران شدید بارشوں کی پیشگوئی،سیلاب کا خدشہ
    • پختونخوا کے عوام اور پی ٹی آئی کے کارکنوں نے صوبائی حکومت کو گیلپ سروے میں مسترد کر دیا
    • لکی مروت میں 4 بچے ڈوب کر جاں بحق
    • بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کی دہشتگردی میں اضافہ، رواں سال 60 سے زائد افراد شہید
    • انسپکٹر جنرل ایف سی ساؤتھ کی کیڈٹ کالج وانا میں طلبا سے خصوصی ملاقات
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ازبک وزیر خارجہ سے رابطہ، ریلوے منصوبے پر گفتگو
    • علی امین کا 90 روزہ تحریک حکومت بچانے کا بہانہ ہے،عظمیٰ بخاری
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » بھارت کا چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار، ہائبرڈ ماڈل پر کوئی بات نہیں ہوئی اور نہ ہوگی،محسن نقوی
    اہم خبریں

    بھارت کا چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار، ہائبرڈ ماڈل پر کوئی بات نہیں ہوئی اور نہ ہوگی،محسن نقوی

    نومبر 8, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Mohsin Naqvi's response to India's refusal to come to Pakistan for the Champions Trophy
    چاہتے ہیں کرکٹ سیاست سے پاک ہو، چیمپئنز ٹرافی کیلئے تیاریاں اسی طرح جاری رکھیں گے۔محسن نقوی
    Share
    Facebook Twitter Email

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی ) نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نہ آنے کے بارے میں آگاہ کردیا۔

    بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستان نہیں آئے گی، بھارت نیوٹرل وینیو پر اپنے میچز کھیلے گا۔

    بھارت کے علاوہ دیگر 6 ممالک نے ایونٹ میں ٹیموں کو پاکستان بھیجنے کی تصدیق کردی ہے تاہم بھارت سیاسی اور سکیورٹی کے بہانے بنا کر ٹیم بھیجنے سے انکاری ہے اور ٹورنامنٹ کو ہائبرڈ ماڈل کے تحت کروانا چاہتا ہے۔

    چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ 2025 تک شیڈول ہے جس کے میچز کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

    بھارتی میڈیا کے بیان پر اپنے ردعمل میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم کی چیمپئنز ٹرافی میں عدم شرکت کے بی سی سی آئی کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہائبرڈ ماڈل پر بات نہیں ہوئی، اپنی تیاریاں جاری رکھیں گے۔

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ گزشتہ 2 ماہ سے انڈین میڈیا سے خبریں آرہی تھیں کہ ٹیم نہیں آرہی، کسی کو کوئی اعتراض ہے تو تحریری طور پر بتائے، ہم سے ابھی تک ہائبرڈ ماڈل پر کوئی بات نہیں ہوئی اور نہ ہم تیار ہیں، ہم چاہتے ہیں کرکٹ سیاست سے پاک ہو، چیمپئنز ٹرافی کیلئے تیاریاں اسی طرح جاری رکھیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ چاہتا ہوں کرکٹ میں کسی قسم کی سیاست نہ ہو، چیمپئنز ٹرافی بارے جو بھی فیصلہ ہوگا حکومت پاکستان کرے گی، بی سی سی آئی کو اعتراض ہے تو تحریری طور پر بتائے، ہر ملک کی خواہش ہے کہ پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی ہو، میری ہر ملک سے بات چیت رہتی ہے، ہر ملک کی خواہش رہتی ہے ہم یہاں کرکٹ کھیلیں۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleترسیلات زر میں 24 فیصد ریکارڈ اضافہ، اکتوبر میں 3.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں
    Next Article گھریلو صارفین کیلئے یونٹ 26روپے کا ہوگا،وزیر اعظم نے ’ بجلی سہولت پیکج ‘ کا اعلان کردیا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    خیبرپختونخوا حکومت کام چھوڑ کر احتجاج میں مصروف، کرپشن اور سفارشی کلچر پر عوام نالاں

    جولائی 14, 2025

    14 سے 17 جولائی ملک کے دوران شدید بارشوں کی پیشگوئی،سیلاب کا خدشہ

    جولائی 14, 2025

    لکی مروت میں 4 بچے ڈوب کر جاں بحق

    جولائی 14, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبرپختونخوا حکومت کام چھوڑ کر احتجاج میں مصروف، کرپشن اور سفارشی کلچر پر عوام نالاں

    جولائی 14, 2025

    14 سے 17 جولائی ملک کے دوران شدید بارشوں کی پیشگوئی،سیلاب کا خدشہ

    جولائی 14, 2025

    پختونخوا کے عوام اور پی ٹی آئی کے کارکنوں نے صوبائی حکومت کو گیلپ سروے میں مسترد کر دیا

    جولائی 14, 2025

    لکی مروت میں 4 بچے ڈوب کر جاں بحق

    جولائی 14, 2025

    بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کی دہشتگردی میں اضافہ، رواں سال 60 سے زائد افراد شہید

    جولائی 14, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.