Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, ستمبر 23, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • رہنما تحریک انصاف جنید اکبر کےخلاف پیکا ایکٹ کے تحت اسلام آباد میں مقدمہ درج
    • سکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 19 دہشت گرد ہلاک، صوبیدار شہید
    • خیبرپختونخوا کابینہ نے پولیس ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی
    • لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرر
    • پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش کرنے والے افغان طالبان کے 8 ڈرونز تباہ
    • پنجاب یونیورسٹی میں چار روزہ جینوم ایڈیٹنگ کروپ بائیوٹیکنالوجی تربیتی پروگرام کا افتتاح
    • بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک
    • کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » گھریلو صارفین کیلئے یونٹ 26روپے کا ہوگا،وزیر اعظم نے ’ بجلی سہولت پیکج ‘ کا اعلان کردیا
    اہم خبریں نومبر 8, 2024

    گھریلو صارفین کیلئے یونٹ 26روپے کا ہوگا،وزیر اعظم نے ’ بجلی سہولت پیکج ‘ کا اعلان کردیا

    Facebook Twitter Email
    The unit for domestic consumers will be 26 rupees, the Prime Minister announced the 'electricity facility package'
    پیکج کا اطلاق اس سال دسمبر 24 سے اگلے سال فروری 25 تک کے بلوں پر ہوگا،شہباز شریف
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد میں یوم اقبال کی مناسبت سےتقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم  شہبازشریف نے کہا کہ علامہ اقبال کےفلسفے اورخودی کے پیغام پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مفکر پاکستان کی شاعری میں قوموں کی تقدیر بدلنے کا پیغام ہے، ایران، ترکیہ مشرق وسطیٰ والے بھی اقبال کے کلام سے واقف ہیں، برصغیرسمیت عالمی سطح پر بھی اقبال کا کلام اثر رکھتا ہے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے اخراجات کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے ہیں، ملک کی معاشی صورتحال بھی آہستہ آہستہ بہتر ہو رہی ہے، ہم نے اخراجات پر قدغن لگائی ہے، دھیان سے فیصلے کرتے ہیں، ایک خوشخبری دینا چاہتا ہوں، معاشی صورتحال بہتر اور مہنگائی6.7فیصد پر پہنچ گئی ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے سردیوں کے تین ماہ دسمبر تا فروری بجلی کے اضافی استعمال پر پیکج دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت بجلی کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کی جارہی ہے، بجلی سہولت پیکج کا اطلاق اس سال دسمبر 24 سے اگلے سال فروری 25 تک کے بلوں پر ہوگا۔

    شہباز شریف نے مزید کہا کہ اس پیکیج کے تحت گھریلو صارفین کے لیے بجلی کا فی یونٹ ریٹ 26 روپے 7 پیسے ہوگا اور اس سے گھریلو صارفین کو 11 روپے 42 پیسے سے لے کر 26 روپے 7 پیسے فی یونٹ تک کی بچت ہوگی۔

    انہوں نے واضح کیا کہ یہ پیکج پورے پاکستان کیلیے ہے جس میں صنعتوں کیلیے 5.72 روپے سے لے کر 15 روپے تک کی بچت ہوگی، صنعتوں کو 18 سے 37 فیصد تک بچت ہوگی، اسی طرح کمرشل صارفین کے لیے یہ پیکج 13.46 روپے سے 22 روپے بچت ہوگی، ایسے صارفین کو 34 فیصد تک بل میں بچت ہوگی۔

    وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کی کمی میں لاگت سے زراعت، صنعت اور کاروبار و برآمدات کو بڑھانے میں مدد ملے گی، اس سے پاکستان کی معیشت مضبوط ہوگی، بجلی کی قیمتوں میں کمی سے پاکستانی معیشت مضبوط اور درجہ بندی تیزی سے بہتر ہوگی۔

    شہباز شریف نے کہا کہ بجلی کی کمی کے پیکج پر وزیر توانائی اویس لغاری، سیکرٹری توانائی اور وزیر خزانہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، یہ سب کچھ صرف میری وجہ سے نہیں بلکہ ٹیم ورک کی وجہ سے ممکن ہوا ہے، ہم سب ملکر ملک کو ترقی دینے کے لیے کوشاں ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleبھارت کا چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار، ہائبرڈ ماڈل پر کوئی بات نہیں ہوئی اور نہ ہوگی،محسن نقوی
    Next Article کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر دھماکے میں حملہ آور سمیت 25 افراد ہلاک
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    رہنما تحریک انصاف جنید اکبر کےخلاف پیکا ایکٹ کے تحت اسلام آباد میں مقدمہ درج

    ستمبر 23, 2026

    سکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 19 دہشت گرد ہلاک، صوبیدار شہید

    ستمبر 23, 2026

    خیبرپختونخوا کابینہ نے پولیس ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی

    ستمبر 23, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    رہنما تحریک انصاف جنید اکبر کےخلاف پیکا ایکٹ کے تحت اسلام آباد میں مقدمہ درج

    ستمبر 23, 2026

    سکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 19 دہشت گرد ہلاک، صوبیدار شہید

    ستمبر 23, 2026

    خیبرپختونخوا کابینہ نے پولیس ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی

    ستمبر 23, 2026

    لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرر

    ستمبر 23, 2026

    پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش کرنے والے افغان طالبان کے 8 ڈرونز تباہ

    ستمبر 23, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.