Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, اپریل 9, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی پاکستان کی سفارتی کامیابی، سلیم سیف اللہ کا بیان
    • ٹرمپ کی معاہدے پر عمل نہ ہونے کی صورت میں ایران کے خلاف مزید سخت کارروائی کی دھمکی
    • ایران کا آبنائے ہرمز کی جزوی بندش کا اعلان، سمندری سلامتی پر خدشات بڑھ گئے
    • پاکستان امن کیلئے اہم کردار ادا کرنے کو تیار، اسلام آباد میں امریکہ ایران مذاکرات کل ہو رہے ہیں
    • اسرائیلی اقدامات خطے میں جاری امن کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں، پاکستان
    • جنگ بندی کیلئے ایران کو اگلا قدم اٹھانا ہوگا، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس
    • پی ایس ایل 11، پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد حیدر آبادکنگزمین کو 4 وکٹوں سے ہرادیا
    • ارومچی میں چین ، پاکستان اور افغانستان کے مذاکرات، رابطے اور مکالمے کو جاری رکھنے پر اتفاق
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » موٹروے پولیس نارتھ ریجن کا عید مسافروں کے لیے بڑا ریلیف
    اہم خبریں

    موٹروے پولیس نارتھ ریجن کا عید مسافروں کے لیے بڑا ریلیف

    مارچ 20, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Motorway Police North Region provides major relief for Eid travelers
    اوورلوڈنگ اور اوورچارجنگ کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، چار دنوں میں 16 لاکھ سے زائد رقم واپس کی گئی ، موٹروے پولیس
    Share
    Facebook Twitter Email

    موٹروے پولیس نارتھ ریجن کا عید مسافروں کے لیے بڑا ریلیف، اوورلوڈنگ اور اوورچارجنگ کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، چار دنوں میں 16 لاکھ سے زائد رقم واپس کرلی ۔

    عید الاضحیٰ کے قریب مسافروں کی سہولت، حفاظت اور مالی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نارتھ ریجن نے اوورلوڈنگ اور اوورچارجنگ کے خلاف ایک منظم اور تیز رفتار مہم شروع کر دی ہے ۔

    ایڈیشنل آئی جی نارتھ ریجن نے تمام فیلڈ افسران کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ موقع پرست ٹرانسپورٹرز اور گاڑی مالکان کے خلاف فوری اور سخت ترین کریک ڈاؤن کیا جائے۔ انہوں نے کہا ہے کہ عید کے ایام میں مسافروں کو کوئی بھی تکلیف برداشت نہیں کی جائے گی اور ایسے عناصر کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی ۔

    محض چار دنوں کے دوران موٹروے پولیس نے 1915 مسافر گاڑیوں کو اوورلوڈنگ پر چالان کر دیا جبکہ 892 گاڑیوں پر زائد کرایہ وصول کرنے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ ان کارروائیوں کے نتیجے میں مسافروں کو اضافی کرائے کی مد میں سولہ لاکھ سے زائد رقم براہ راست واپس دلائی گئی ۔

    زائد پیسے فوری طور پر متاثرہ مسافروں کے حوالے کیے جا رہے ہیں تاکہ عید کے لیے گھر جانے والے افراد کو کسی قسم کا مالی نقصان نہ اٹھانا پڑے ۔

    پولیس کی ٹیمیں موٹروے کے تمام اہم انٹری اور ایگزٹ پوائنٹس، ریسٹ ایریاز اور ٹول پلازوں پر مسلسل چوکس ہیں، اوورلوڈ گاڑیوں کو روک کر مسافروں کو مناسب اور محفوظ گاڑیوں میں منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ زائد کرایہ لینے والے ڈرائیورز اور مالکان کے خلاف ایف آئی آرز بھی درج کی جا رہی ہیں ۔

    متعدد مسافروں نے بڑی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ پہلی بار اُنہیں زائد کرایہ واپس مل رہا ہے، جس سے اُنکے عید کے اخراجات میں بچت ہوئی ہے ۔

    ترجمان موٹروے پولیس نارتھ ریجن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسافروں کا تحفظ، ان کی سہولت اور منصفانہ سفر موٹروے پولیس کی پہلی ترجیح ہ، عید کے دنوں میں یہ مہم جاری رہے گی اور تمام مسافروں سے اپیل ہے کہ اگر کوئی ڈرائیور زائد کرایہ مانگے یا اوورلوڈنگ کرے تو فوری طور پر متعلقہ ہیلپ لائن پر رابطہ کریں ۔

    موٹروے پولیس کی اس مؤثر اور شفاف کارروائی سے نہ صرف مسافروں کو بروقت ریلیف ملا ہے بلکہ ٹرانسپورٹ سیکٹر میں نظم و ضبط بھی بحال ہو رہا ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپی ٹی اے کی جانب سے موبائل آپریٹرز کو ملک بھر میں مرحلہ وار 5 جی سروسز کے آغاز کی اجازت
    Next Article پشاور زلمی کا فینز کو چاند رات اور عید سے قبل روایتی تحفہ، ’’زمونگ زلمی‘‘ آفیشل ریجنل اینتھم 2026 کا ٹیزر جاری
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    ٹرمپ کی معاہدے پر عمل نہ ہونے کی صورت میں ایران کے خلاف مزید سخت کارروائی کی دھمکی

    اپریل 9, 2026

    ایران کا آبنائے ہرمز کی جزوی بندش کا اعلان، سمندری سلامتی پر خدشات بڑھ گئے

    اپریل 9, 2026

    پاکستان امن کیلئے اہم کردار ادا کرنے کو تیار، اسلام آباد میں امریکہ ایران مذاکرات کل ہو رہے ہیں

    اپریل 9, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی پاکستان کی سفارتی کامیابی، سلیم سیف اللہ کا بیان

    اپریل 9, 2026

    ٹرمپ کی معاہدے پر عمل نہ ہونے کی صورت میں ایران کے خلاف مزید سخت کارروائی کی دھمکی

    اپریل 9, 2026

    ایران کا آبنائے ہرمز کی جزوی بندش کا اعلان، سمندری سلامتی پر خدشات بڑھ گئے

    اپریل 9, 2026

    پاکستان امن کیلئے اہم کردار ادا کرنے کو تیار، اسلام آباد میں امریکہ ایران مذاکرات کل ہو رہے ہیں

    اپریل 9, 2026

    اسرائیلی اقدامات خطے میں جاری امن کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں، پاکستان

    اپریل 9, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.