وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا. اجلاس میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزراء خواجہ محمد آصف، محمد اورنگزیب، احسن اقبال، احد خان چیمہ، وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز شریف، وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ، وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور، وزیرِ اعلی بلوچستان سرفراز خان بگٹی، صوبائی وزیرِ پنجاب برائے منصوبہ بندی و ترقی مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر آبپاشی سندھ جان خان شورو، مشیرِ وزیر اعلی خیبر پختونخوا مزمل اسلم، صوبائی وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی بلوچستان ظہور احمد بولیدی، گورنر اسٹیٹ بنک جمیل احمد اور متعلقہ اعلی وفاقی و صوبائی حکام نے شرکت کی.
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ معیشت کے حوالے سے تمام اہم فیصلوں میں وفاق صوبوں اور اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت یقینی بنائے گا۔ کونسل کو 2023-24 کے سالانہ ترقیاتی منصوبے و کارکردگی اور 2024-25 کے مجوزہ ترقیاتی منصوبے کے بارے آگاہ کیا گیا۔