دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری کردی، رینکنگ میں بھارت کے شبھمن گِل کاپہلا نمبر جبکہ پاکستان کے بابراعظم کی رینکنگ میں دوسری پوزیشن برقرار ہے ۔
بھارت کے کپتان روہت شرما 2 درجےترقی کےبعدتیسرے نمبرپرآگئے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کےراچن رویندرا 14 درجےترقی کے بعد14 ویں نمبر پرآگئے ۔
ون ڈے بیٹرز میں نیوزی لینڈ کےگلین فلپس 6 درجےترقی کے بعد 24 ویں نمبر آگئے جبکہ جنوبی افریقہ کےڈیوڈ ملر5 درجےترقی کے بعد26 ویں نمبرپر آگئے ۔
دوسری جانب ون ڈے بولرز میں سری لنکا کے مہیش تھیکشانا کا پہلا نمبر برقرار ہے، بولرز کی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر 6 درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبرپر آگئے ہیں جبکہ بھارت کےکلدیپ یادیو 3 درجے ترقی سے تیسرے نمبر پر آگئے ہیں ۔
بھارت کےرویندرا جڈیجا تین درجےترقی کے بعد 10ویں نمبرپرموجود ہیں جبکہ نیوزی لینڈکے مائیکل بریسویل رینکنگ میں 10 درجےبہتری کے بعد18ویں نمبرپر آگئے ہیں ۔
ون ڈے آل راؤنڈرز میں افغانستان کے عظمت اللہ عمر زئی کا پہلا نمبر برقرار رہا جبکہ نیوزی لینڈ کے مائیکل بریسویل 7 اور راچن رویندرا 8 درجے بہتری کے بعد بلترتیب 7 ویں اور 8 ویں نمبر پر موجود ہیں ۔